تیز ہواؤں سے کئی مکانات کی چھتیں اڑ گئیں
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع کے عین مطابق ڈوڈہ ضلع میں گذشتہ شب سے ہی برفباری و بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اس دوران تیز آندھی و ہواؤں سے بھی کئی تعمیرات کو نقصان پہنچا ہےـ
برفباری و بارشوں کے ساتھ ہی طویل خشک سالی سے لوگوں کو نجات ملی ہےـ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی شب ڈوڈہ ،بھدرواہ ،ٹھاٹھری ،گندوہ بھلیسہ ،عسر مرمت کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں سے درجنوں مکانات و دوکانات کی چھتیں اڑ گئیں ہیں اور پیڑ پودوں کو بھی نقصان پہنچا ہے. ہوا رکنے کے بعد بالائی علاقوں برفباری و میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو تاحال جاری ہےـ
تازہ برفباری و بارشوں سے طویل خوشکسالی کا خاتمہ ہوا ہے تاہم بیشتر علاقوں میں پانی و بجلی نظام متاثر ہوا ہےـ
ادھر ضلع انتظامیہ نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں سے خراب موسم کے دوران سفر نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ایمرجنسی نمبرات بھی جاری کئے ہیں ـ