جموں//چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے ایک سادہ وپروقار تقریب کے دوران کمشنر سیکرٹری اے آر آئی ، ٹریننگز اور سٹیشنری انل کمار گپتا ، کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج مس نرمل شرما، کمشنر سیکریٹری محکمہ کلچر مس دلشاد خان ، کمشنر سیکرٹری ڈیزاسٹر منیجمنٹ شفیق احمد رینہ اور سیکرٹری محکمہ امداد باہمی کو ان کی ملازمت سے سبکدوش ہونے پر الوداعیہ دیا۔ فائنانشل کمشنر مکانات و شہری ترقی کے بی اگروال ، پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم ، پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری اور سینئر افسران نے تقریب میں حصہ لیا۔چیف سیکریٹری نے اپنے خطاب میں ان افسروں کی ملازمت کے دوران اُن کی بہتر کارکردگی کی ستائش کی۔انہوں نے ان افسروں کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔