پی ایچ ای عارضی ملازمین کی ہڑتال سے عوام کو پانی کی قلت کا سامنا

 جموں //پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کی جانب سے کئی جارہی ہڑتال کی وجہ سے جموں شہر اور ملحقہ علا قہ جات میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا کر نا پڑرہاہے جبکہ گورنر انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ان عارضی ملازمین کی مانگوں کی جانب خصوصی توجہ دے کر عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں اپنا رول ادا کر ئے ۔ان خیالات کا اظہار نیشنل کا نفرنس کے سنیئر لیڈر اور صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے ’ماں کالی یاترا‘کو ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ کرنے کے بعد مختلف علا قوں سے آئے ہوئے وفود کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے ملازمین کی ہڑتال سے پید اشدہ مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گورنر انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ان عارضی ملازمین کو درپیش مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کر ئے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکے ۔موصوف نے کہاکہ عارضی ملازمین اور ریاستی انتظامیہ کی آپسی لڑائی سے عام لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے لیکن انتظامیہ اس طرف کو ئی توجہ نہیں دے رہی ہے جوکہ تشویش ناک عمل ہے ۔انہوں نے پی ڈی پی اور بھاجپا کی سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان دونوں سیاسی پارٹیوں نے عارضی ملازمین کے ساتھ کھلواڑ کی ہے ۔انہوں نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک اور گورنر کے مشیر سے اپیل کرتے ہو ئے کہاکہ وہ ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ذاتی مداخلت کرئیں ۔اسی دوران نیشنل کا نفرنس صوبائی صدر نے ڈنسال کنونٹ سکول میں کرسمس کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب میں بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرسمس کے پیغام کو عام کر تے ہو ئے سماج میں آپسی بھائی چارے کو قائم رکھنے کیلئے اپنا رول ادا کرئیں ۔اس تقریب میں سکول پرنسپل کے علا وہ سٹاف ممبران ،معززین اور طلباء کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔