جموں//گاندھی نگرپولیس نے چوری کے معاملے کوحل کرتے ہوئے ایک چورکوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے مسروقہ زیورات (دس تولہ) جس کی مالیت تین لاکھ روپے برآمدکرنے میں کامیابی حاصل کیاہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرجیت کورزوجہ ایس موہن سنگھ ساکن ہائوس نمبر 55-C ،سیکٹرنمبر 1/7، نانک جموں نے 19 اپریل 2018کوایک تحریک شکایت کی تھی کہ نامعلوم افرادنے اس کے گھرکادروازے توڑکر زیورات جن کی مالیت دس لاکھ روپے تھی چوری کرلئے ہیں۔ پولیس نے معاملے پرایف آئی آر 88/2018،زیردفعات 454/380آرپی سی درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔پولیس نے معاملے کوسلجھانے کیلئے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جس کی سخت محنت کی بدولت پولیس نے ایک مشتبہ شخص صدام حسین ولدعبدالحمید ساکن گرمی کاستی گڑھ ضلع ڈوڈہ کوحراست میں لیااوردوران تفیش اس نے اپنے جرم کااقبال کیا،اس کی اطلاعات کے مطابق پولیس نے مسروقہ زیورات برآمدکئے۔پولیس نے یہ کامیابی انسپکٹرسنیل سنگھ جسروٹیہ ایس ایچ او گاندھی نگر،ایس آئی کالی چرن ،پولیس سٹیشن گاندھی نگرکی قیادت اور ایس ڈی پی اوسٹی سائوتھ رفیق منہاس اورایس پی سٹی سائوتھ سندیپ چودھری آئی پی ایس اورایس ایس پی جموں وویک گپتاکی نگرانی میں حاصل کی۔