جموں //مال او رپارلیمانی امور کے وزیر عبدالرحمان ویری نے کل ایوان کو جانکاری دی کہ ریاست میں پنچایتی انتخابات منعقد کرانے کے معاملے پر آج یہاں کابینہ میٹنگ کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ ریاست میں پنچایتی انتخابات منعقد کرانے کے بارے میں حتمی اعلان سے پہلے دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر ایک کل جماعتی میٹنگ منعقد کریں گے تاکہ تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ اس معاملے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جاسکے۔