پلوامہ//جموں وکشمیر کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈکے وائس چیئرپرسن ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے ٹاؤن ہال پلوامہ میں بورڈ کے زیر اہتمام بیداری پروگرام کی صدارت کی۔پروگرام میں سیکریٹری کھادی بورڈ راشد احمد قادری ،سی اِی او کشمیر صوبہ مظفر علاقہ بنداور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ اِس کے علاوہ بڑی تعداد میں تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں نے شرکت کی۔ پروگرام کا بنیادی مقصد تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں اور کارکنوں کو کھادی بورڈ کے تحت عملائی جانے والی سکیموں اور پروگراموں کے بارے میں بیدار ی پیدا کرنا تھا۔اِس موقع پر ڈاکٹرحنا بٹ نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں جموںوکشمیر کے صنعتی شعبے کو فروغ دینے کے لئے کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جے اینڈ کے کھادی اِینڈوِلیج اِنڈسٹریز بورڈ کے ذریعہ جموںوکشمیر میں سبسڈی پروگراموں کو IKREGP اور PMEGP لاگو کیا جارہا ہے تاکہ خواہشمند خانہ دار اَفراد قرضوں کا فائدہ اُٹھاسکیں۔ڈاکٹر حنا شفیع نے مزید کہا کہ یہ دونوں سکیمیں مکمل طور پر آن لائن ہیں جو انہیں عوام دوست بناتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کے دوران پلوامہ ضلع میں 345 یونٹوں کے قیام کے لئے 9 کروڑ روپے کی مارجن منی جاری کردی گئی ۔انہوں نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پی ایم ای جی پی اور جے کے آر جی پی جیسے روزگار پیدا کرنے کے پروگراموں سے فائدہ اُٹھا کر اَپنی مائیکرو صنعتوں کے قیام میں اَپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع پلوامہ میں صنعتی صلاحیت کافی حد تک موجود ہے جس کو اِستعمال میںلانے کی ضرورت ہے۔