جموں //پردیش کا نگریس کمیٹی کے او بی سی سیل کی طرف سے ایڈ وکیٹ سریش کمار ڈوگرہ کی قیادت میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں صوبہ کے ہر ایک اضلاع سے مذکورہ طبقہ کے اراکین نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ایڈوکیٹ سریش کمار ڈوگرہ نے کہاکہ کانگریس پارٹی آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر راہل گاندھی کی قیادت میںکامیابی کی راہ پر گامزن ہوچکی ہے اور تین ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں ملی حالیہ کامیابی کے بعد کا نگریس کی مرکزی لیڈر شپ ہر ایک ریاست میں اوبی سی طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے خاص دلچسپی ظاہر کر رہی ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ریاست جموں وکشمیر میں پردیش کا نگریس کمیٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر کی قیاد ت میں اوبی سی طبقہ کو ایک نمایاں جگہ فراہم کی جارہی ہے ۔ایڈو کیٹ ڈوگرہ نے کہاکہ اگر ملک میں 52فیصد اوبی سی آبادی کانگریس کے پلیٹ فارم پر جمع ہو جاتی ہے تو پارٹی ان کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن کو شش کیلئے ہر وقت تیار رہے گی ۔موصوف مذکورہ طبقہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی فلاح و بہبود کیلئے کانگریس پارٹی کو مضبوط کریں ۔