جموں //پردیش کا نگریس کمیٹی کی مختلف تنظیموں کی ایک میٹنگ پارٹی ہیڈ کوارٹر شہیدی چوک میں منعقد ہوئی ۔پردیش کا نگریس کمیٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر کی قیادت میں منعقدہ میٹنگ میں سنیئر لیڈران و دیگر پارٹی کارکنوں نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے غلام احمد میر نے کہاکہ پانچ ریاستوں میں حالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد کانگریس پارٹی ایک بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس دور میں بھی کانگریس پارٹی ملک میں سب سے زیادہ قابل قبول سیکولر جماعت مانی جارہی ہے جبکہ ریاست میں اسمبلی انتخابات قریب آنے کیساتھ ہی پارٹی کو زمینی سطح پر زیادہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔موصوف نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ سماج کے ہر ایک فرقہ کے پاس جا کر ان کے مسائل و مشکلات کو اجا گر کر نے میں اپنا رول ادا کرئیں ۔انہوں نے پی ڈی پی اور بھاجپا کی سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان دونوں سیاسی پارٹیوں نے اپنے مفاد کیلئے عوامی مسائل کا نظر انداز کیا جبکہ بھاجپا نے جموں کی عوام سے تعمیرو ترقی اور پی ڈی پی کو اقتدار سے الگ رکھنے کیلئے ووٹ حاصل کئے تھے لیکن انتخابی نتائج کے بعد پارٹی نے اپنے رنگ بدلتے ہوئے پی ڈی پی کیساتھ ہی اتحادی حکومت تشکیل دے کر عوامی امنگوں کے ساتھ کھلواڑ کی ۔اس موقعہ پر پارٹی لیڈار ن نے اس بات کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کی تمام تنظیمیں آئندہ کچھ دنوں میں ہی مختلف علا قوں میں اپنی سرگرمیوں کو شروع کر تے ہوئے بھاجپا کی ناکامی کو عیاں کر نے کا عمل شروع کر ینگی ۔اس میٹنگ میں سابقہ وزیر مولہ رام ،تاج محی الدین ،جہا نگیر میر ،بلوان سنگھ ،ٹھا کر منمو ہن سنگھ ،شاہنواز چوہدری ودیگران بھی موجود تھے ۔