جموں //نیشنل کا نفرنس سنیئر لیڈر اور سابق ممبر اسمبلی کنگن میاں الطاف نے ریاستی انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ ٹھیکیداروں کو تعمیراتی پروجیکٹوں کی ادائیگی جلداز جلد کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ امر ناتھ یاترا کے دوران بالتال بیس کیمپ میں محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے زیر تحت تعمیر ہوئے پروجیکٹوں کی ادائیگی ابھی تک نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے ٹھیکیداروں اور مزدور طبقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کی لاپر واہی کی وجہ سے ٹھیکیداروں کو بینکوں کے قرض ادا کرنے کے علا وہ دیگر پروجیکٹوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے ۔اجرت کی ادائیگی میں تاخیر پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے این سی لیڈر نے انتظامیہ کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے اس وقت کرڑوں روپے کی ادائیگی نہیں کی جاسکی ہے ۔انہوں نے ریاستی گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ گاندربل ضلع میں تعمیر اتی پروجیکٹوں کی ادائیگی کو جلداز جلد ممکن بنایا جائے تاکہ ٹھیکیداروں کو سہولیات میسر ہو سکیں ۔