جموں //جموں وکشمیر آدھار ایسوسی ایشن نے اپنی مانگوں پر جموں پریس کلب میں احتجاج کیا ۔مظاہرین نے ریاستی گورنر کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں آدھار کارڈ بنانے کیلئے تعینات کئے گئے نوجوانوں کی مستقلی کیلئے کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی جس کی وجہ سے ان نوجوانوں کا مستقل تاریک ہو تا جار ہاہے ۔نیشنل سٹوڈنٹ یونین آف انڈیا کے ریاستی صدر رقیق احمد خان نے اس موقعہ پر بولتے ہوئے کہاکہ ریاستی انتظامیہ کی جانب سے آدھار کارڈ بنانے کیلئے پہلے نوجوانوں کو تعینات کیا گیا تھا لیکن کئی برس گزرنے کے بعد انتظامیہ نے ان نوجوانوں کی مستقلی کیلئے کوئی جامع پالیسی ہی نہیں اپنائی ۔ایسوسی ایشن کے اراکین نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان نوجوانوں کی مستقلی کیلئے آئندہ 5جنوری سے قبل ہی کوئی پالیسی اپنائی جائے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ اگر مذکورہ نوجوانوں کے مسائل کو جلداز جلد حل نہیں کیا گیا تو اس سلسلہ میں ریاست گیر احتجاج شروع کیا جائے گا ۔اس موقعہ پر نعیم الحق ،رمیش کمار،اکشے ،اعجاز ،وسیم راجہ ،شاہد حسین ،عادل نثار احمد ،شوکت اعجاز ودیگران بھی موجود تھے ۔