ویب سائٹ میں تکنیکی خرابی کی خبر بے بنیاد: بوپی

جموں//بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامنیشن نے واضح کیا ہے کہ این ای ای ٹی پوسٹ گریجویٹ2018 کے لئے آن لائن فیس جمع کرنے یا ترجیحات کے لئے بی او پی ای ای ویب سائٹ میں کسی بھی قسم کی تکنیکی خرابی نہیں ہے ۔اخبارات میں چھپی ایک خبر کے ردِّعمل میں بی او پی ای ای ترجمان نے کہا کہ مقامی اخبار میں چھپی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔جس میں کہا گیا تھا کہ کچھ امیدوار 31؍ مارچ 2018کو بی او پی ای ای ویب سائٹ میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے آن لائن فیس اور ترجیحات نہیں جمع کرسکے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اس پورے عمل میں جو امید وارضروری لوازمات پور ے نہ کرسکے وہ خود ہی اس بات کے لئے ذمہ دارہیں۔