عظمیٰ ویب ڈیسک
واشنگٹن/امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیٹو کی ضرورت نہیں، اب کوئی حقیقی خطرہ نہیں رہا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا امریکہ نے روس کے خلاف یورپ کے تحفظ کے لیے کے تحفظ کا اب جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو نے ایران کے خلاف امریکہ کا ساتھ نہیں دیا۔
دوسری جانب امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات میں ناکامی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر محدود فضائی حملوں پر غور شروع کردیا ہے۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ اور ان کے مشیر ایران پر محدود حملے دوبارہ شروع کرنے کے امکان پر غور کررہے ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق اس اقدام کو امن مذاکرات میں تعطل کو ختم کرنے کے طریقہ کار کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
نیٹو کی ضرورت نہیں، اب کوئی حقیقی خطرہ نہیں رہا: ٹرمپ