ادھم پور//نیشنل کانفرنس لیڈرلال چندمسافرصوبائی جائنٹ سیکریٹری رام پرشوتم شرماضلع سیکریٹری اورگوبندرام شرما نے ضلع ہیڈکوارٹرسے تیس کلومیٹر دور لدھادھارکے دامن میں بسے گائوں اپر مانتہ ،اپربلی، گڈالہ کایک روزہ دورہ کرکے کارکنان کے ساتھ میٹنگ منعقدکی اورلوگوں کے مسائل کاجائزہ لیااورسرکاران کے حل کرنے پرزوردیا۔ادھمپورسے گڈالہ اپربلی ہوتی جوسڑک اپرمانتہ تک جاتی ہے، بیس سال سے زیرتعمیر ہے کی حالت نہایت خستہ ہے۔سڑک کابیشتر حِصہ تاوقت کچاہے ۔ پکاکرنے کی رفتار بہت سست ہے ۔پی ایم جی ایس وائی کے متعلقہ انجینئروں کوکبھی کبھارسڑک کاخودمعائنہ کرکے اس کے بہتربناناچاہیئے۔علاقہ کے سکولوں میں سٹاف کی خاصی کمی پائی جاتی ہے ۔جب زون کے تحت تروٹردبڑاپربلی مڈل سکول میں صرف تین استادتعینات ہیں باقی اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں۔مڈل سکول اپرمانتہ ،زون چہنینی کی بلڈنگ خستہ ہوچکی ہے۔اسی طرح پرائمری سکول ’رسوئی ‘ زون چہنینی کی بلڈنگ جوایس ایس اے سکیم کے تحت 2009 میں بنانی شروع ہوئی تھی تاوقت تعمیرنہ ہوسکی ہے ۔عوام نے متعلقہ آفیسرز کی کئی بارتوجہ دلائی مگرتاوقت شنوائی نہ ہوئی ہے۔ وسیع پہاڑی اورگنجان آبادی کیلئے صحت سہولیا ت کابھی فقدان ہے ۔بیماروں کوہمیشہ شہرکارخ کرناپڑتاہے ۔علاقہ کے کئی گھروں میں تاوقت بجلی بھی مہیانہیں ہوسکی ہے اورلوگ بجلی کی روشنی سے محروم ہیں ۔پندرہ سال قبل علاقہ کے بلندترین گائوں کیتھر،جھرڈی کیلئے چہننی گجاڑسے پرائم منسٹرسڑک یوجناکے تحت سڑک کی تعمیرکاکام شروع کیاگیا مگرایک لمباعرصہ گذرجانے کے بعدان گائوں کوگاڑی سہولیات نہ مل سکی ہے۔ سوائے چندکلومیٹرکے باقی کام ادھوراپڑا ہواہے ۔مزید13کلومیٹرکے ٹینڈر لگے مگرکام شروع نہ کیاگیا ۔اس طرح لدھا ،ٹھنی دھار ،چیونٹی جیسے گائوں کیتھراورجھرڈی کی طرح سڑک سہولت سے محروم ہیں۔یہ تمام ایریا اسمبلی حلقہ چہنینی میں پڑتاہے ۔دورہ پرآئے لیڈران نے عوام کویقین دلایاکہ وہ حکومت کی توجہ ان کے مسائل کی طرف دلائیں گے ۔میٹنگ میں دوسرے درجنوں کے علاوہ کلونت سنگھ،سورم سنگھ،جوگندرسنگھ،مدن لال ،کرنیل سنگھ ،فلیل سنگھ ، سدیش شرما ،کرتارچند حاضرتھے۔