منجاکوٹ // منجاکوٹ میں برسوں قبل تعمیر کئے گئے سکولوں کیلئے رقوم کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے بچوںکو مجبوراً کرایہ کے مکانوں میں پڑھایا جارہا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ سابق ڈپٹی کمشنر راجوری شاہد اقبال چوہدری کے دور میں تعمیر سکیم کے تحت لگ بھگ 100سکول تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا جن میں سے نو سکول تحصیل کوٹ میں بھی تعمیر کیے گئے مگر ٹھیکیدا داروں کو آج نہ ادائیگی نہ ہو ئی جس کے نتیجہ میں سکولی بچے کرایہ کے مکانوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔رقوم کی عدم ادائیگی کے باعث سکول عمارتیںلینٹر پڑنے کے باوجود بھی ادھوری پڑی ہیں اور گورنمنٹ کے سکول کرایہ کے مکانوں پر چل رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ سکول لگ بھگ دس لاکھ کی لاگت سے تعمیر کیے جا رہے ہیں ،ٹھیکداروں نے لینٹر ڈال کر کام تقریباًمکمل کر دیا ہے لیکن محکمہ کی طرف سے صرف چار لاکھ 53 ہزار روپے کی ادائیگی کی گئی ہے اور باقی پیسہ ٹھیکیداروں کو نہ ملنے کی وجہ سے سکول بلڈنگ محکمہ کے حوالے نہ کی گئیں میں ۔ ٹھیکیداروں نے ڈپٹی کمشنر راجوری اورلیفٹنٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد سکولوں کیلئے مختص رقوم کی ادائیگی کی جائے تاکہ باقی کام کو بھی مکمل کیا جاسکے ۔ اس بارے میں زونل ایجوکیشن آفیسر منجاکوٹ سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ9 سکولوں میں لگ بھگ 200 کے قریب طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں جو لوگوں کے مکانوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔