جموں//معذورین کے بین الاقوامی دِن پر گورنر ستیہ پال ملک نے جسمانی طور ناخیز افراد کی معذوری کو سمجھنے اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنے پر زور دیا ہے۔اپنے پیغام میں گورنر نے کہا ہے کہ جسمانی طور ناخیز افراد کے حقوق سے متعلق بِل کی عمل آوری سے ایسے افراد کے حقوق کا تحفظ کرنے اور انہیں سماج میں بااختیار بنانے میںبھی کافی مدد ملے گی ۔گورنر نے جسمانی طور ناخیز افراد کو برابر کے مواقعے فراہم کرنے اور ان کے لئے موافق ماحول پیدا کرنے میں اپنا رول ادا کرنے پر زور دیا ہے۔گورنر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ جسمانی طور ناخیز افراد کیلئے حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بہتر اور مثبت ماحول تیار کریں۔