جموں//سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف اہلکاروںنے مشکوک نقل و حرکت دیکھنے کے بعد فائرنگ کر کے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنادیا۔ جموں علاقہ میں سانبہ کیرام گڑھ سیکٹر میں اتوار کی شام بی ایس ایف کے مستعد جوانوں نے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔ذرائع کے مطابق رام گڑھ سیکٹر میں فتوال چوکی کے نزدیک بی ایس ایف کے جوانوں کو دیر شام مشتبہ سرگرمیوں کے اشارے ملے جس کے بعد انھوں نے کئی راؤنڈ گولیاں چلائیں۔انھوں نے کہاکہ درانداز ی میں مددکے لیے پاکستانی فوج کی طرف سے بھی کچھ گولیاں چلائی گئیں جس پر بی ایس ایف کی طرف سے جوابی کارروائی کی گئی اور دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی اسکے بعد مذکورہ افرا اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوئے۔ فورسز نے جائے وقوع کے گرد نواح میں ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔