جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں امرناتھ یاترا پر ہوئے حملہ کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے حصہ لیا۔ استاد محلہ اور تالاب کھٹیکاں میں ہوئے مظاہروں نے اس حملہ کو غیر اسلامی اور بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی وحشیانہ کارروائیوں کو کسی بھی صورت میں جائز نہیں ٹھہرایا جا سکتا جو پورے عالم اسلام، بالخصوص ریاست جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں ریاست کی فرقہ وارنہ ہم آہنگی اور صدیوں پرانی یکجہتی پر اثر انداز نہیں ہوسکتیں۔