تعلیم کو تجارت بنا دیا گیا ہے : تاریگامی
نجی اسکولوں اور کوچنگ سنٹروںکی من مانیوں پر لگام لگانے کی مانگ
اشفاق سعید
جموں // پرائیوٹ سکولوں اور کوچنگ سنٹروں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایوان زیرین میں قانون ساز وں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اُن کی لگام کسنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ ممبر اسمبلی کولگام محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ ایجوکیشن کو اب کمرشل لایز کیا گیا ہے امیروں کے بچے اب کسی طرح سے تعلیم سے روشناس ہو سکتے ہیں لیکن غریب کہا جائیں گے۔ غریب بچوں کیلئے اب تعلیم حاصل کرپانا کافی مشکل بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب ایجوکیشن کو پرائیوٹ ٹائز کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ تاریگامی کاکہناتھاکہ ایجوکیشن سسٹم کومذہب اورعلاقائیت کی بناء پرتقسیم کردیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ اب سیاسی اورمذہبی بنیادوں پرہی ہی اسکول کھولے جارہے ہیں جہاں بچوں کومذہبی اورعلاقائی عصبیت پرمبنی تعلیم دی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ خطرناک رُجحان ہے جواس ریاست کومذہب اورعلاقائیت کی بنیادپرتقسیم کرنے کی ایک سازش ہے۔محکمہ تعلیم کے مطالبات زر پر بحث کے دوران تاریگامی نے ریاستی وزیر سید الطاف بخاری سے کہا کہ وہ ایجوکیشن میں کچھ ایسا کریں تاکہ لاکھوں بچے اُن کیلئے دعائیں کریں کہ انہوں نے اُن کیلئے کچھ کیا ہے ۔ممبر اسمبلی بڈگام سید آغا رح اللہ نے محکمہ کے مطالبات زر پر بحث کے دوران کہا کہ پرائیوٹ سکول اور کوچنگ سنٹر تعلیم کے نام پر والدین کا خون چوس رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس جانب خوصی توجہ دینے چاہئے اور نجی سکولوں کی فیس کے متعلق بھی ایک لائے عمل مرتب کرنا چاہئے کیونکہ یہ والدین کا خون چوس رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نجی تعلیم کا شعبہ طلاب کو بہتر تعلیم فراہم کرنے کے مشن کے ساتھ آیا تھا لیکن اب ان اداروں کو تجارت بنا دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ نجی کوچنگ مراکز کی تعداد بھی ریاست میں بڑھ رہی ہے اور سرکار کو ان کو کنٹرول کرنے کیلئے بھی اقدام کرنے چاہیں کیونکہ کوچنک کا بنیادی مقصد فوت ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوچنگ سنٹروں میں طلاب کی تعداد سکول کے کلاس روم میں بچوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نجی کوچنگ سنٹروں کے مالکان طلاب کو بہتر تعلیم فراہم کرنے کے بجائے اُن سے پیسے کماتے ہیں ۔اس دوران ممبراسمبلی خانیارعلی محمدساگرنے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ریاست کے تعلیمی نظام میں زعفرانی رنگ میں رنگنے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ریاست کے لوگ ہوشار اور چالاک نہ ہو تے تو نہ جانے یہ لوگ یہاں کے تعلیمی سسٹم کوکیارُخ دیتے ۔انہوں نے کہاکہ اب اسکولی نصاب میں ایسے مضامین اورکتابیں شامل کروائی جاتی ہیں جن میں بھاجپااوراسکی ہم خیال جماعتوں کالٹریچرپڑھایاجاتاہے ۔انہوں نے اعلیٰ تعلیم کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ علیٰ تعمیر میں صرف وہ ہی لوگ لگتے ہیں جن کے اپنے یا تو ڈین یا پھر پروفیسر ہوتے ہیں عام لوگوں کو وہاں دیکھنے نہیں دیا جاتا ہے ۔ممبر اسمبلی خانصاب نے کہا کہ مروجہ تعلیمی نصاب میں اخلاقیات اور مذہبی تعلیم کا فقدان پایا جا رہا ہے ۔اور سماج میں بگڑتے اقدار اور اعلیٰ انسانی اقدار کو بحال کرنے کا واحد راستہ نصاب تعلیم میں اخلاقیات کو شامل کرنے میں مصمر ہے ۔حکیم محمد یاسین نے اساتذہ کو غیر تدریسی ڈیوٹی سے دور رکھنے کا بھی مطالبہ کیا جبکہ بنیادی ڈھانچہ کو ترجیہی بنیادوں پر تعمیر کیا جانا چاہئے تاکہ طلاب کو معیاری ڈھنگ کا تدریسی ماحول فراہم کیا جا سکے ۔
ریاست کے پرانے سکّوں کی عکاسی
وزیرخزانہ نے کیلنڈر کی رسم رونمائی انجام دی
جموں/وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو نے آج یہاں محکمہ ثقافت کی طرف سے تیار کئے گئے ایک کیلنڈر کی رسم رونمائی انجام دی جس میں پرانے سکّوں کی عکاسی کی گئی ہے ۔ثقافت کی وزیر مملکت پریاسیٹھی، کمشنر سیکرٹری کلچر دلشاد خان کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر درابو نے کہا کہ محکمہ آرکائیوز کی طرف سے تیار کیا گیا یہ ہیرٹیج کیلنڈر 350-150سے لے کر ڈوگرہ دور تک کے نادر سکّوں کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تانبے ، چاندی اور سونے کے یہ سکے محکمہ کے عجائب گھر میں محفوظ رکھے گئے ہیں۔وزیر نے کہا کہ کیلنڈر کے مختلف پنوں پر ان سکّوں کی تفاصیل کے ذریعے سے عام لوگوں کو ان ادوار کے بارے میں بھی جانکاری حاصل ہوتی ہے جن کے دوران یہ سکّے رائج تھے۔
جموں ۔ اکھنور فور لیننگ سڑک پروجیکٹ
نائب وزیر اعلیٰ نے پیش رفت کا جائزہ لیا
جموں/نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے آج ایک میٹنگ کے دوران جموں۔اکھنور فور لیننگ سڑ ک پروجیکٹ کا جائز ہ لیا۔اس دوران اُنہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اہداف کو حاصل کرنے کے لئے پروجیکٹ کی عمل آوری میں تیز ی لائیں۔پی ایچ ای کے وزیر شیام لال چودھری بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔واضح رہے کہ جموں ۔اکھنور فور لیننگ پروجیکٹ جموں خطے کے ٹرانسپورٹ نظام میں ایک کلیدی اہمیت کا حامل ہے اور اس کے مکمل ہونے سے جموں اور راجور ی و پونچھ اضلاع کے سفر ی وقت میں کافی کمی آئے گی۔نائب وزیر اعلیٰ نے اس پروجیکٹ کی عمل آوری میں حائل رکاوٹوں کو تیزی سے دور کرنے کی ضرور ت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ پر کام شروع کرنے سے پہلے اس بات کو دھیان میں رکھا جانا چاہیئے کہ عوامی جائیداد کو کم سے کم نقصان پہنچے۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری بی بی ویاس ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ، کمشنر سیکرٹری آر اینڈ بی سنجیو ورما ، کمشنر سیکرٹری پی ڈی دی ہردیش کمار سیکرٹری پی ایچ ای ایم راجو ، ڈی سی جموں کمار راجیو رنجن اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کے ارکان بھی تھے۔
محکمہ اطلاعات کاراجندر کمار کے ساتھ اظہارتعزیت
جموں/ محکمہ اطلاعات ورابطہ عامہ نے محکمہ کے ایک ملازم راجندر کمار کی والدہ کے انتقال پر دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ اس سلسلے میں ناظمِ اطلاعات منیر السلام کی صدارت میں جموں میں ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹوریٹ کے تمام افسروں اور ملازمین نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا ۔
’ بلاک چین ٹیکنالوجی ‘
جموں یونیورسٹی میں پروگرام کااہتمام
جموں//جموں یونیورسٹی ڈیپارنمنٹ آف لائف لانگ لرننگ اور ڈیپارنمٹ آف کمپیوٹر سائنسزو آئی ٹی کی جانب سے ’ ڈیولپمنٹ آف بلاک چین ٹیکنالوجی سے متعلق ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ڈاکٹر میناکشی کیلم رجسٹرار جموں یونیورسٹی اور ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی ایشورنس جموں یونیورسٹی اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔سونی مٹو چپٹر لیڈرگورنمنٹ بلاک چین ایسوسی ایشن اس پروگرام کے ریسورس پرسن تھے۔مہمان خصوصی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کمپیوٹر سائنسز اور آئی ٹی کے سر براہ پرفیسر ونود شرما نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد سے طلباء کو بہت فائدہ ہوتا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلباء اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے ، ڈاکٹر میناکشی نے کہا کہ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ مل کر اس پروگرام کا اہتمام کررہے ہیں انہوں نے طالب علموں کو اس پروگرام سے بھر فائدہ اٹھانے کی تلقین کی اور اس طرح کے پروگرام مستقبل میں ان کے لئے کافی مفید ثابت ہوں گے۔
بٹوال برادری نے گلوکارچنڈی والی پوریہ کایوم وصال منایا
جموں//نامور پنجابی گلو کار چندی والی پوریہ کا 22واں یوم وصال موضع دیوی چک میں منایا گیا۔ اس موقعہ پر بٹوال برادری کے معزز اشخاص کے علاوہ علاقہ کے کافی تعداد میں لوگ بھی موجود تھے ، جنہوں نے آنجہانی گلوکار کو خراج عقیدت پیش کیا اس پروگرام کے انتظامات بٹوالز انڈیا ، جو کہ ایک سماجی تنظیم ہے ، نے کئے تھے۔تنظیم کے جنرل سیکرٹری آر ایل کیتھ نے اس موقعہ کہا کہ چندی رام والی پوریہ لدھیانہ کے رہنے والے تھے اور گلوکاری کے میدان میں انہوں نے بچپن میں ہی قدم رکھا تھا۔اندر جیت حسن پوری اور سجن رائے کوٹی نے ان کے لئے کافی مشہور گانے لکھے جو کہ نہ صرف پنجاب بلکہ بیرون پنجاب میں بھی ہٹ ہوئے جس کی وجہ سے وہ لوگوں کے ہردل عزیز گلوکار بن گئے۔اس موقعہ پر کیپٹن اوم پرکاش ، کیپٹن کمل داس کیتھ، کیپٹن کمل چند موٹن ،صوبے دار میجر رمیش سرگوترہ، صوبے دار میجرگونی رام کیتھ اور دیگران بھی موجود تھے۔
ڈگری کالج کھوڑمیں کیرئیرکونسلنگ پروگرام منعقد
جموں//صوبہ جموں کے سرحدی علاقوںمیں قائم کالجوں کے طالب علموں کو کیریئر سے متعلق جانکاری فراہم کرنے کے لئے ایمپلائمنٹ انفارمیشن کم ایڈ وائزری بیورو، ڈیپارنمنٹ آف لائف لرننگ یونیورسٹی جموں کی جانب سے جی ڈی سی کھوڑ میں آرٹس مضمون کے طلباء کے لئے ایک روزہ کونسلنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹر کویتا سوری ڈائریکٹر ڈی ایل ایل یونیورسٹی جموںاس پروگرام کی سربراہ تھیں۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر آر کے رینہ بھی اس موقعہ پر موجود تھے جبکہ سپیشل ریسورس پرسنزڈاکٹر گریما گپتااسسٹنٹ پروفیسر ڈیپاریمنٹ آف انگلش جموں یونیورسٹی اور ڈاکٹر سویتا شرمااسسٹنٹ پروفیسر شعبہء سماجیات تھے۔ڈاکٹر گپتا نے اپنی پرزنٹیشن میں طلباء کو لسانیات میں کیرئر اپشنزاور روزگار کے مواقعوں کے بارے میں جانکاری دی۔ڈاکٹر سویتا نے گریجویشن نے بعد سماجیات میں روزگار کے مواقعوں کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔