عالمی دارے اور اقوام متحدہ کشمیر یوں کاقتل عام بندکرائے :فریڈم موومنٹ
جموں//جموں کشمیرفریڈم موومنٹ کے چیرمین محمدشریف سرتاج نے وادی کشمیر کے شوپیاں اوردیگر علاقوں کے نہتے نوجوانوں کے بہمانہ قتل پر سخت رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس قتل عام کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ۔ یہاں جاری پریس بیان میں محمدشریف سرتاج نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہو کہا کہ معصوم کشمیری نوجوانوں کے قتل عام بند کر انے میں اپنا رول ادا کریں۔جدید خودکار و مہلک ہتھیاروں سے لیس ہندستانی ظالم افواج ہر بار کی طرح اس بار پھر سلام آباد اور شوپیاں میں قتل عام کی مرتکب ہوئی ہے ۔24گھنٹوں کے میں ہمارے20 لوگوں کا قتل عام کیا گیا250 لوگوں کو شدید زخمی کیا ہے جو اس وقت مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن پر راست گولیوں اور پیلٹ برسا ئے گئے ہیں ۔ایسے خونین واقعات اقوام عالم کے لئے چشم کشاہ ہے۔جموں کشمیرفریڈم موومنٹ اقوام متحدہ سے اپیل کرتی ہے کہFact finding mission کو یہاں روانہ کرے تاکہ دنیا دیکھ سکے کہ معصوم اورنہتے کشمیری لوگوں کو ہندستانی افواج کس طرح تہہ تیغ کرتی ہے۔یوں تو ہندستان نے1947ء سے ہی ایک منصوبہ بند پروگرام کے تحت جموں کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام شروع کر رکھا ہے۔جس میں 5؍نومبر سے7 ؍نومبر؍ 1947ء کے دوران ہی جموں خطہ میں ساڑھے پانچ لاکھ مسلمانوں کا قتل کیا گیا تھا۔اور آٹھ لاکھ جموں کے مسلمانوں کو ہجرت کرنے پر مجبور کیا تھا۔ اور تب سے یہ سلسلہ جاری ہے مگر آ ج تو قابض افواج نے ظلم و بربریت کی تمام حدیںپار کی ہیں، لہذاعالمی برادری اس کا سنجیدہ نوٹس لے کر حکوت ہند پر دباؤ ڈالے ۔ہماری قوم کی نسل کشی اور خونین عمل ناقابل برداشت اور اس قتل و غارت گری کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی ۔ اور اگر صورتحال کو صیحح اور مناسب طریقے سے ایڈرس نہیں کیا جاتا ہے تو حالات اور بھی قابو سے باہر ہوجاینگے جو پورے خطہ کے لئے تباہی کا بایث بن سکتے ہیں۔ فریڈم موومنٹ کے چیرمین محمدشریف سرتاج نیہندوستان کے حکمرانوں سے کہا ہے کہ وہ نفرت و تعصب کی سیاست ترک کرکے اور مسئلہ کشمیر کو با معنی مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔جو ایک منصوبہ بند طریقے سے نہتے عام لوگوںمرد و زن و اطفال کا نہ تھمنے والا سلسلہ انسانی حقوق کا دم بھرنے والے عالمی اداروں کے ضمیر کو بیدار کرنے کے لئے کیا کافی نہیں ہے ؟۔ قتل و غارت گری کے تسلسل کو اب زیادہ دیر برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے،فریڈم موومنٹ حکو مت ہند اور اُس کے آلہ کاروں ریاسی سرکارسے مطالبہ کرتے ہیں کہ معصوم لوگوں کا قتل عام فی الفور بند کریں اور عام لوگوں پر بے تحاشہ طاقت کااستعمال و املاک کو زمین بوس کرنے سے باز آیں ایسی ظالمانہ پالسیوں سے ذلت اور رسوائی کے سوا آپ کو کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا۔فریڈم موومنٹ کے چیرمین محمدشریف سرتاج نے قمتی جانوں کے زیاں پر پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندستانی افواج کو وسیع اختیارات دینے اور جوابدہی پر ہندستانی سپریم کورٹ کی روک لگا نے کا یہ نتیجہ ہے کہ ہر روز ہمارے جوانوں اورنہتے لوگوں کے لہوسے ہماری ہی سر زمیں کو سیراب کیا جا رہا ہے ۔ اور برسر اقتدار لوگ بے غیرتی کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں۔ نہتے عام شہریوں کا بہمانہ قتل وغارت گری کو ہرگز فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے یہ گہرے گھاوء ہمیشہ ہرے ہی رہینگے۔اور ہم ان جنگی جرائیم میں ملوثین کو انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس سے انکوایری چاہتے ہیں تاکہ ہمیں انصاف مل سکے اورنریندرمودی کی سرکار کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے آسکے جو ایک منصوبہ بند طریقے سے بے گناہ نہتے عام لوگوں کا قتل عام کر کے نسل کشی کر رہا ہے جس کاانسا نی حقوق کی عالمی تنظیموں کو سنجیدہ نوٹس لینے کی اپیل کی جاتی ہے ۔اورہندستان کے باشعورشہریوں جو انسانی حقوق کی پاسداری کرتے ہیں سے اپیل کی ہے کہ وہ بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام روکنے میں اپنا کردار اداکریں۔ جموں کشمیرفریڈم موومنٹ کے چیرمین محمدشریف سرتاج نے افغانستان میں سو سے زیادہ معصوم شہیریوں کے قتل ِعام کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا اس وقت تما م اسلام دشمن طاقتیں جمع ہوچکی ہیں۔اورسب کا نشانہ مسلمان ہی ہے،لہذا مسلمانوں کو بھی مسلکی اختلافات کو ترک کر کے ان اسلام دشمن طاقتوں کا مقابلا کرنے کے تیا ررہنا ہوگا۔
گلوکل یونیورسٹی کوبہترین یونیورسٹی کیمپس ایوارڈعطا
جموں//ورلڈوائڈاچیورس ،ورلڈایجوکیشن سمیٹ اینڈایوارڈس 2018تقریب نئی دہلی میں منعقدکی گئی جس میں مرکزی وزراء اورناموراداکارہ شرمیلاٹیگورنے شرکت کی اوراعزازعطاکیے۔اس دوران تقریب میں گلوکل یونیورسٹی کو’بہترین یونیورسٹی کیمپس ‘‘ایوارڈ دیاگیا۔یہ ایوارڈکونسلرآف گلوکل یونیورسٹی ڈاکٹر فرح نے حاصل کیا۔لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ،فارسائنس اینڈٹیکنالوجی اعزازپروفیسر بی ایل رینہ وائس چانسلر گلوکل یونیورسٹی کودیاگیا۔یہ اعزاز تعلیم کے شعبے میں بہترین کارکردگی کیلئے عطاکیاگیا۔
ادہم پورانتظامیہ کے زیراہتمام گورویاترا
ادہم پور//عام لوگوں کوصحت وصفائی اورسوچھ بھارت ابھیان کی اہمیت کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ ادہم پور کی جانب سے موضع سیال جٹس میں ایک گورویاتراکااہتمام کیاگیا۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے اس موقعہ پر لوگوں سے کہاکہ وہ سوچھ بھارت ابھیان کوکامیاب بنانے کیلئے ضلع انتظامیہ کوتعاون دیں تاکہ اس مشن کوکامیاب بنایاجاسکے۔ انہوں نے اس مشن کوکامیاب بنانے میں مصروف ضلع انتظامیہ کے افسروں اوراہلکاروں کی سراہناکرتے ہوئے انہیں اس قومی سطح کے مشن کوضلع کی ہرپنچایت میں کامیاب بنانے کی ضرورت پرزوردیا۔ڈی ڈی سی نے گرام گورویاترا کے دوران نئے تعمیرکئے گئے بیت الخلائوں کابھی افتتاح کیا۔
چک کانہ کٹھوعہ میں مذہبی تقریب کااہتمام
کٹھوعہ//چک کانہ گائوں کٹھوعہ میں مقامی لوگوں نے ایک مذہبی تقریب کااہتمام کرکے راجہ منڈلک اورپیربادشاہ ہردک تالی کی پوجاکی۔اس دوران لوگوں نے ریاست میں امن وخوشحالی کی دعاکی۔اس موقعہ پرآرایل کیتھ نے خیالات کااظہارکیااور منیجمنٹ کمیٹی نے نائب سرپنچ کرن سرگوترہ ،آرایل کیتھ اوراکھل کمارکی مختلف شعبوں میں شاندارکارکردگی کیلئے عزت افزائی کی ۔تقریب بی ڈی سرگوترہ کی نگرانی میں منعقدکی گئی جس میں دیگران کے علاوہ تھوڑورام ،دیوی دتہ ،منوہرلال، سنسارچند، چنورام، پولارام،کاکارام ودیگران شامل ہیں۔
جموں یونیورسٹی میں علمدارکشمیر ؒ کی تعلیمات پرسیمینار
جموں// کشمیر مرکزی ادب و ثقافت نے جموں و کشمیر اکادمی برائے فن و تمدن و لسانیات کے اشتراک سے جموں یونیورسٹی کے گیان چند ہال میںجموں و کشمیر کے عظیم صوفی شیخ نورالدین نورانیؒ (علمدارکشمیر)کی تعلیمات پر ایک روزہ سیمنار کا اہتمام کیا ۔ اس دوران تقریب کی صدارت کے فرائض ڈاکٹر عزیزحاجنی سیکرٹری کلچرل اکادمی نے انجام دئے۔عزیزحاجنی نے کہاکہ موجودہ وقت میں حضرت شیخ نورالدین نورانی کی تعلیمات کی کافی زیادہ اہمیت ہے۔پروفیسر محمد زمان آزردہ اور پرفیسر شہاب عنایت ملک اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے ۔اس کے علاوہ وادی کشمیر سے آئی ہوئی اہم شخصیات بھی اس موقعہ پر موجود تھیں، جن میں جی این آتش،ڈاکٹر گلزار،علی احسان،عنایت گل شامل ہیں۔اس کے علاوہ نامور سکالرزفاروق نازکی،پروفیسر پی این ترسل،پروفیسر شانت،بشیر بھدرواہی اور پروفیسر سی ایل سادھوبھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
بازارقصاباں میں کمیونٹی ہال تعمیرکیاجائے: مسلم فرنٹ
جموں//جموں مسلم فرنٹ نے حکومت سے نیو بازار قصاباں کیمونٹی ہال تعمیر کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔تنظیم کے چیئرمین شجاع ظفر نے حکومت سے نیو بازار قصاباں کیمونٹی ہال تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ گوجر نگر ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے بھی ایک سینئر ایڈوکیٹ انور چودھری کے ذریعہ ریاست کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور وزیر برائے حج و اوقاف عبدالرحمان ویری سے پر زور استدعا کی گئی کہ وہ جموں کے مسلمانوں کی اس دیرینہ و جائز مانگ کو پورا کریں۔ مقررین نے کہا کہ اس ہال کی عدم موجودگی کی وجہ سے نہ صرف مسلمانوں بلکہ آس پاس کے محلوں میں رہائش پذیردیگر طبقوں کے لوگوں کو بھی سماجی تقریبات کے انعقاد میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ظفر نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی کہ وہ متعلقہ وقف حکام کووقف جائدادوںسے متعلق وائٹ پیپر جاری کرنے کی ہدایات دیںتاکہ شرائین بورڈ کی طرح مسلم طبقہ کو اس اہم ادارہ کی جائدادوں کے بارے میں جانکاری مل سکے۔یہاں فرنٹ کے دفتر میںپریس کانفرنس کاانعقادکیاگیااس موقعہ پر فرنٹ کے عہدے داران قاضی عمران صدرتنویر وانی نائب صدر،بشیر قریشی میڈیا سیکرٹری اور سینئر ممبران شیخ سجاد محمد حسین،بشیر چودھری،شاہد منہاس،حبیب شیخ اور محمد صادق کوارڈی نیٹربھی موجود تھے۔
ریاستی جوڈیشل اکیڈیمی میں حلف برداری کی تقریب کا اہتمام
وکلأ کو آئینی اقدار اور سماج کے تئیں ان کی خدمات کی جانکاری دی گئی
جموں/ جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ جوڈیشل اکیڈیمی نے جے کے ایس جے اے کمپلیکس جانی پور میں نئے تعینات شدہ وکلأکی حلف برداری کے سلسلے میں ایک پرو قار تقریب کا اہتمام کیا۔ ڈائریکٹر جے کے ایس جے اے عبدالرشید ملک جنہوں نے تقریب کی کارروائی انجام دی ، نے حلف برداری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔چیئرمین جے کے ایس جے اے جسٹس الوک ارادھے ، ممبر جے کے ایس جے اے جسٹس جنک راج کوتوال اور نئے تعینات شدہ وکلأ اس موقعہ پر موجو د تھے۔وکلأ سے خطاب کرتے ہوئے ملک نے کہا کہ اس ایونٹ کی بدولت نئے وکلأ کو آئینی اقدار اور سماج کے تئیں ان کی خدمات کے بارے میں جانکاری حاصل ہوتی ہے ۔حلف برداری جسٹس الوک ارادھے نے جسٹس جنک راج کوتوال کی موجودگی میں انجام دی۔تقریب کے اختتام پر نئے وکلأمیں اسناد تقسیم کئے گئے۔
بی ایس ایف جموںنے سٹیٹ ہاکی چیمپین شِپ2018 جیت لی
انصاری اور لال سنگھ نے کھلاڑیوں کی عزت افزائی کی
جموں//کھیل کود اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مولوی عمران رضا انصاری نے کہا ہے کہ حکومت لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے مختلف کھیل مقابلے منعقد کرانے کی وعدہ بند ہے تا کہ جنسی برابری کے پیغام کو عام کیا جاسکے۔جنگلات اور ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ کے علاوہ صدر جے اینڈ کے ہاکی فیڈریشن کانتا انڈوترہ کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔چیمیئن شِپ کا انعقاد ہاکی جے اینڈ کے نے جے اینڈ کے سپورٹس کونسل کے اشتراک سے کیا تھا جس میںریاست بھر کی16 ٹیموں نے شرکت کی۔انصاری نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے ستائش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی وعدہ بند ہے تا کہ جموں وکشمیر میں کھیل سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے۔وزیر نے کہا کہ سرینگر اور جموں میں نئے ایسٹرو ٹرف فراہم کئے جائیں گے تا کہ کھلاڑیوں کی پنہاں صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاسکے ۔لال سنگھ نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کود کی بدولت ذہنی و جسمانی نشو ونما فروغ پاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطحوں پر نہ صرف ریاست بلکہ ملک کا نام فخر سے اونچا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کھلاڑی لوگوں کے لئے رول ماڈل سے کم نہیں ہیں۔ اس لئے ہم سب کو اُن کی راہ پر گامزن ہونا چاہئے۔
انڈر سیکرٹریوں کو گرمجوشی کے ساتھ الوداعیہ
جموں//انڈر سیکرٹریوں ارون کمار کچلو، آشا، فاروق احمد قاضی اور شوبھا رانی کو اُن کی سبکدوشی پر گرمجوشی کے ساتھ الوداع کیا گیا۔اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران مقررین نے ان سبکدوش افسروں کی خدمات کو یاد کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب پر مختلف ملازمین انجمنوں کے نمائندے اور زعماء بھی موجود تھے۔