کالوچک میں پیشہ وارانہ تربیتی مرکز کا افتتاح
جموں// بھارتی افواج کی بہبودی کیلئے پردھان منتری خوشحال یوجنا کے تحت شہیدوں کے ویر ناریوں کو انفرادی طورپر مضبوط بنانے کے پیش نظر کالو چک میں پیشہ وارانہ تربیتی مر اکز کاافتتاح کیا۔پیشہ وار انہ تربیتی سلائی مرکز رائزنگ سٹار کارپس کی زونل صدر نے ریتا سنگھ کے ہمراہ افتتاح کیا۔ جدید سلائی مشینوں کے ساتھ کچھ تربیتی ماہرین کو پیشہ وارانہ مرکز پرتعینات کیا گیا جہاں پرفوجی جوانوںکیلئے استعمال ہونے والی وردیوں کی سلائی کی یقینی بنایاجاسکے ۔ساتھ میںوطن پر قربان فوجیوں کی بیوائوں کو خودکفیل بنانے اورخود روزگار کمانے کے مواقع نصیب ہوں گے۔اس موقع پر زونل آفیسر نے خواتین کو اس سمت کی طرف راغب کرنے کی فوج کی کاوشوں کوسراہا اورمزید اس طرح کے جامع پروگراموں کوعملانے پرزوردیا۔
جموں یونیورسٹی میں شعبہ ایم بی اے اورہاسپلٹی ٹورازم کے نئے بیج کا آغاز
جموں// سیشن2018-20 کے دوران جموں نے یونیورسٹی میں شعبہ ایم بی اے اورہاسپلٹی مینجمنٹ میں نئے بیج کاآغازکیا ہے۔ ضرورت مند امیدواران پروگراموں میں شمولیت کرنے کیلئے دو سال تک ماسٹرس ڈگری حاصل کرنے کیلئے اب با آسانی سے داخلہ لے سکتے ہیں۔ پروفیسر پریکھشت سنگھ منہاس ڈائریکٹر ایس ایچ ٹی ایم یونیورسٹی جموں نے متعارف کئے گئے کورسوں میں داخلہ کے فیصلہ کو خیرمقدم کرتے ہوئے مبارک باد دی۔ یہاں پرجاری پریس کے نام بیان میں پریکھشت سنگھ منہاس نے کہاہے کہ یونیورسٹی جموں سے پہلے ہی کئی طلاب نے ان شعبہ جات میںتربیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ وارانہ سیاحت میں ماہرین کی شدید ضرورت ہے جو ایس ایچ ٹی ایم سے پیدا کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاہے کہ اس شعبہ جات میں پیشہ وارانہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے مزیدٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان شعبہ جات کو فعال بنایا جا سکے۔سکول کے بانی ڈائریکٹر پروفیسر دیپک راج گپت نے طالب علموں کو حوصلہ افزائی کی اوران سے بہتر مواقع بنانے اور اسکول اور معاشرے کی بہتری کے فروغ میں حصہ لینے کی تلقین کی ۔
نگروٹہ میں ’ پرسکار ٹیسٹنگ کیمپ ‘کا انعقاد
جموں// راجیہ پرسکار آف سکاوٹس اینڈگائیڈس کیندرودیالیہ سنگٹھن نے کیندرودیالیہ نگروٹہ میں پانچ روزہ راجیہ پرسکار ٹیسٹنگ کیمپ کاانعقاد کیاجس میں126سکاوٹس85 گائیڈس کے علاوہ متعدد سکولوں سے آئے ہوئے سکارٹس نے حصہ لیا۔کیمپ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر ڈی پی پٹیل کیندرودیالیہ ۔ڈی ایس شرما اورسی ایس جھا دہلی ڈویژن نے کیا۔ پروگرام کی شروعات روایتی طورپر انجو کمار پرنسپل کی جانب سے شمع روشن کرنے کے ساتھ کیاگیا۔ڈی پی پٹیل نے پیش کردہ پروگرام کی سراہنا کی اور امید ظاہرکی کہ طالب علم اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ہر میدان میں عمدہ مظاہرہ کریں گے۔اس موقع پر انہوںنے طالب علموں سے کہا ہے کہ وہ آگے آکر سماج کے مستقبل کو روشن کرنے میں اپنا کردارنبھائیں۔بعدازاں پروگرم ا نجلی کول کے تحریک اظہار تشکر کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
کامرس کالج کے طلبا ء سراپا احتجاج
جموں// یونیورسٹی کی جانب سے اس برس کامرس شعبہ میں داخلہ دینے میں تاخیر کے خلاف ایس پی ایم آر کالج آف کامرس کے طلباء نے سڑکوں پر آکر احتجاج کیا۔طلباء نے الزام لگایا کہ کامرس یونٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اپنائے جارہے غیرمثبت سوچ کے باعث ہزاروں طالب علمو ں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوںنے مزیدکہا کہ انتظامیہ کی جانب سے شعبہ کامرس طلبا ء کے ساتھ امیتازی سلوک اپناجارہاہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوںنے وائس چانسلر یونیورسٹی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ طالب علموں کے مستقبل کے ساتھ مزید کھلواڑ نہ کیا جائے۔یونائٹیڈ سٹو ڈنٹس فورم کے صدر لکی سنگھ نے یونیورسٹی حکام کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ طلباء کیساتھ امتیازبند کریں۔انہوںنے الزام لگایاکہ یو نیورسٹی طالب علموں کے مسائل کوحل کرنے میں ناکام ثابت ہوچکی ہے جس کی بدولت طالب علمو ں کو کئی چیلنجوں کا سامنا کرناپڑ رہاہے ہے۔انہوںنے کہاہے کہ کٹ آف لسٹ صحیح ڈھنگ سے جاری نہ کرکے طالب علموں کے حق پر شب خون مارا جارہا ہے اورکٹ آف لسٹ میں دھاندلیاں کرنے کابھی یونین کے صدر نے الزام لگایا۔ انہوںنے مزید کہاہے کہ طالب علموں کو اس بات کے بارے میں علم ہی نہیں تھاکہ داخلہ اس برس آن لائن شر وع ہوچکاہے جس کے چلتے کئی طالب علم کا مستقبل تاریک ہوچکاہے ۔ انہوںنے جموںیونیورسٹی حکام سے فوری طور پرمداخلت کرنے کی اپیل کی اورطالب علمو ں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ نہ کرنے کی اپیل کی۔
اجیت کمار کے انتقال پر پردیش کانگریس کی تعزیت
جموں// کانگریس کمیٹی کے بلاک صدر پونی اجیت کمار کے اچانک ہوئے انتقال پر پردیش کانگریس کمیٹی نے نے گہرے دل سے رنج وغم کااظہار کیا۔ آج ان کی آخری رسومات میں شامل ہوئے پارٹی کارکنوںنے دکھ کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اجیت کمار زندہ دل اورہرایک ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے تھے۔ جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اجیت کمار کے چلے جانے سے پارٹی کے گھاؤ بھرے نہیں جاسکتے ہیں اورگہرے صدمے کا اظہارکرتے ہوئے سوگوار کنبہ کو برداشت کرنے کی تقویت عطاکرنے کے علاوہ مرحوم کی روح کو جنت میں جگہ حاصل ہونے کی دعا کی۔اس دوران اجیت کمار کے سوگوار کنبہ کے ساتھ ہمدردی کابھی اظہارکیا۔
ایس سی ایس ٹی ملازم وائس چانسلرسے ملاقی
جموں//جموںیونیورسٹی کے درجہ فہرست ذاتوںاورقبائلوں سے وابستہ ایمپلا ئز ایسوسی ایشن کا ایک وفدنے زیرسربراہی صدر آرایل کیتھ پروفیسرمنوج دھر سے ملاقات کی اور انہیں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے حیثیت پر تقرر ہونے پرانہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی بہتری مستقبل کیلئے کامنا کی ۔ریاستی گورنر این این ووہرا کا تشکرکااظہار کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر آر ایل کیتھ نے کہاہے کہ یہ مسرت کامقام ہے کہ انتظامیہ نے مقامی شہری کو بطور وائس چانسلر کا انتخاب کرکے ان کی تقرری عمل میںلائی جو قابل سراہنا ہے ۔ایسوسی ایشن وفد نے کہا کہ پروفیسرمنوج دھر کی شخصیت تعریف کی محتاج نہیں ہے ،آپ باعمل تجربہ کار ہیں اور تعلیمی شعبہ میں ان کا کردار قابل تقلید ہے۔ وفد میں سرجیت سنگھ ہیر۔ دھرم پال انگورانہ‘ مکی رام ملہوترا ‘ بکرم مگوترہ ،منظورمحمد،سوم دت،اشوک کمار،بودھراج،سکھدیو بھگت وغیرہ شامل تھے۔
ضلع سینک ویلفیئر بورڈ کٹھوعہ کی میٹنگ
کٹھوعہ// سابق فوجیوں کی فلاح وبہود سے متعلق اٹھائے جارہے اقدام کے مدنظر آج کٹھوعہ میں ضلع سینک ویلفیئر بورڈ کی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی قیادت ضلع کمشنر کٹھوعہ روہت کھجوریہ نے کی۔ سالانہ میٹنگ میں سابق فوجیوں کیلئے متعارف کی جاچکی بہبودی سکیموں کولاگو کرنے پرزوردیتے ہوئے ضلع کمشنر نے کہا ہے کہ فوجیوں کی فلاح وبہود کی پہلے سے ہی شروع کی سکیموں کو پرزورحکمت عملی سے لاگو کرنے کی اشد ضرورت ہے۔اس میٹنگ میں کرنل وائی کے چاہر،کرنل راہول شری واستوا،اسسٹنٹ لیبر کمشنر سونام ورما۔ڈپٹی ڈائریکٹر۔ایمپلائمنٹ۔دھونی چنذبھٹی۔ٹریجری آفیسر ڈاکٹر اشوک چودھری ۔بھیم سنگھ کے علاوہ مدعو کئے گئے سماجی کارکنوں نے حصہ لیا۔میٹنگ میں راجیہ سینک بورڈ اورکیندریہ سینک بورڈ کی جانب سے سابق فوجیوں کیلئے عملائی جارہی سکیموں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔جنگ کے دوران ناخیز فوجیوں،فوجی جوانوںکے یتیم بچوں،یوارڈ حاصل کرنے والے فوجیوں اورفوجی بیواؤں کیلئے پنشن سکیمو ں کے علاوہ کئی مدعوں پربات چیت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے سال میں دو بار اس طرح کی میٹنگوں کاانعقاد کرنے پرزوردیا۔
بھلہ کا بلدیاتی پنچایتی چناؤ کرانے کا مطالبہ
جموں//جموں وکشمیر کے سابق وزیراورسینئر کانگریس لیڈر رمن بھلہ نے ریاست میں پنچایت نظام کو تقویت دینے کی غرض سے اٹھائے جارہے اقدام کیلئے گورنر انتظامیہ کی زبردست میں الفاظ میں سراہنا کی ہے ۔ انہوںنے کہاہے کہ سماجی نظام اورجمہوری نظام کو باقاعدہ عمل بنانے کیلئے زمینی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔مقامی ذاتی جمہوری حکومت کو تقویت دینے کیلئے سابق وزیر نے مطالبہ کیاہے کہ ریاستی انتظامیہ کو مزید سنجدگی کامظاہرہ کرنا ہوگا۔اانہوںنے اس امرپرجانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سال 2005ء میں میونسپل چناؤ ہوئے تھے لیکن بعدازاں 2011ء میں پنچایتی چناؤ نہیں کرائے گئے ،ان انتخابات سے حوصلہ کن نتائج ہو سکتے تھے لیکن پی ڈی پی اوربھاجپا نے اپنے نجی مفاد کے باعث ان اداروں کے انتخابات نہیں کروائے۔ انہوںنے بھاجپا اورپی ڈی پی پر الزام لگایاہے کہ وہ لوکل سیلف گورنمنٹ بنانے میں ناکام ثابت ہوئی اور پنچایتی چناؤ کیلئے مرکز کی جانب سے عملائے جارہے فنڈز کی عدم دستیابی کے لئے دونوں پارٹیوں کو قصوروارٹھہرایا۔
بھیم سنگھ کاگورنرکے نام مکتوب
ضلع انتظامیہ سے قانون کے مطابق رویے کا مطالبہ
نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں وکشمیر کے گورنر این این ووہر کے نام ایک خط میں ان سے ریاست کی ضلع انتظامیہ ردوبدول کا مطالبہ کیا ہے جس سے تمام ضلعی افسران سابقہ حکومت کے زیر اثر نہ رہیں جس کا جموں وکشمیر میں گورنر راج لگنے کے بعد خاتمہ ہوگیا تھا۔پنتھرس سربراہ نے خط میں کہاکہ میں آپ کی توجہ ادھمپور ضلع انتظامیہ کے لوگوں کے پنتھرس پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ رویہ کے تعلق سے مقامی میڈیا میں آئی رپورٹوں کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔کچھ اخبارات میں یہ رپورٹیںان کے اپنے طریقے سے لکھی گئی ہیںغالباََ ضلع انتظامیہ میں اپنے مالکان کو خوش کرنے کے لئے۔انہوں نے خط میں کہا کہ میں ضلع ادھمپور سے تعلق رکھتا ہوں اور تقریباََ پندرہ برس تک رکن اسمبلی کے طورپر اس ضلع کی نمائندگی کرچکا ہوں۔ 1980میں اس وقت کے وزیراعلی شیخ محمد عبداللہ کی ایک سرکاری میٹنگ سے مجھے باہر نکال دیا گیا تھا۔اس وقت کے طاقتور وزیراعلی شیخ محمد عبداللہ نے بھی ضلع انتظامیہ کو میرے خلاف طاقت کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔میں یہ خط جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ ادھمپور ضلعی کمشنر اور پولیس کے سینئر افسران کے رویہ پر افسوس کا اظہار کرنے کے لئے لکھ رہا ہوںجنہوں نے پارٹی کے سینئر لیڈروں کے سات بات چیت کے دوران آمرانہ سلوک اور زبان کا استعمال کیا۔میں آپ کو یہ خط اس واقعہ سے متعلق تمام حقائق جمع کرنے کے بعد لکھ رہا ہوں۔ غالباََ دونوں سینئر افسران ڈپٹی کمشنر (ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ) اور ایس ایس پی نے اپنی جوانی کے دنوں میں سیاسی قیادت سے بات چیت کرنے کا تجربہ نہیں ہے۔یہ واقعہ نہایت افسوسناک ہے جسے اب تک نظر کیا جاتا رہا ہے۔ اسے ایک خاص وقت میں تھوڑی ہمدردی ، رواداری اور افہام و تفہیم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح کی ایف آئی آر لکھوائی جاسکتی ہے کیونکہ پولیس اسٹیشن ضلع کے سینئر افسران کے کنٹرول میں رہتے ہیں۔ میں بس یہ چاہتا ہوں کہ کچھ نوجوان افسرا ن تھوڑے تحمل اور احترام کا مظاہرہ کریں۔عوامی تعلقات سے نمٹنے کے کسی بھی مرحلہ میں زبان سے زیادہ دماغ اور قلم کا استعمال ضروری ہے۔میری آپ سے درخواست ہے کہ تمام ضلعی انتظامیہ کے افسران میں ردوبدل کئے جانے کی ضرورت ہے جس سے گورنر راج سے پہلے کی سابقہ حکومت کے لوگوں کے ساتھ تعلقات کے سبب لوگوں کو ہراساں کئے جانے کی صورتحال نہ پیدا ہو۔ میرا مشورہ ہے کہ سینئر افسران ،خواہ وہ ریٹائر ہوچکے ہیں، کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو ممختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے تعلق سے حکمت عملی وضع کرے۔خیال رہے کہ پنتھرس پارٹی ریاست کے تمام باشندوں کی کی حفاطت کے لئے جدوجہد کررہی ہے کیونکہ وہ بھی تو ہندستان کے ہی شہری ہیں۔
سانبہ میں انڈر19کبڈی ٹورنامنٹ کا افتتاح
سانبہ //انڈڑ 19کبڈی ٹورنامنٹ کا جمعرات کو آغاز ہواجس میں ضلع کے مختلف مقامات سے آئی ہوئی 9ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ضلع کے تمام بلاکوں اور آرمی پبلک اسکول و کیندریہ ودیالیہ کی ٹیمیں بھی اس چمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں۔ برگیڈئر انل رمن کمانڈر سانبہ برگیڈ نے چمپئن شپ کاافتتاح کیا، فوج کی جانب سے اوپریشن سدبھائونہ کے تحت منعقدہ اس کبڈی ٹورنامنٹ کے اہتمام کا مقصد مقامی نوجوانوں کو کھیل کود کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔