پونی میں محکمہ صحت کا طبی کیمپ
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جموں //محکمہ صحت کی طرف سے پونی علاقہ میں ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران محکمہ کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوںکی طبی جانچ کے علا وہ ان کو مختلف بیماریوں سے متعلق جانکاری فراہم کی ۔اس موقعہ پراپنے خطاب میں امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر سشیل نے کہاکہ مراقبہ امراض قلب میں مبتلا مریضوں کیلئے کا فی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے مریضوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ جدید ادویات کیساتھ ساتھ مراقبہ جیسی دیگر ورزشیں بھی کریں تاکہ وہ آسانی سے بیماریوں سے نجات حاصل کر سکیں ۔انہوں نے کہاکہ حال ہی میں نیوروفیسولوجی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق سے ظاہر ہو ا ہے کہ مراقبہ سے انسانی میں امراض قلب کی شرح کافی حد تک کم رہتی ہے ۔اس طبی کیمپ میں 600سے زائد مریضوں کی طبی جانچ کے علا وہ ان کو مختلف بیماریوں سے متعلق بیدار کیا گیا ۔طبی کیمپ میں بلاک میڈیکل آفیسر پونی ،ڈاکٹر رچھپال سنگھ ،ڈاکٹر نیرج کول ،ڈاکٹر امویش شرما کے علا وہ دیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھے ۔
۔2روزہ’ چلڈرن سائنس کانگریس ‘اختتام پذیر
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جموں //کرمیل کانونٹ سکول کنجوانی میں منعقدہ ’2روزہ’ چلڈرن سائنس کانگریس ‘اختتام پذیر ہوگئی ۔قومی کونسل برائے شہری اور دیہی ترقی سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ اس 26ویں چلڈرن سائنس کانگریس میں ’سائنس ،ٹیکنالوجی اورقدرتی ماحول کو صاف ستھرا بنانے جیسے عنوانوں سے 80سے زائد پروجیکٹ پیش کئے گئے ۔اس چلڈرن سائنس کانگریس میں ریاست کے مختلف اضلاع سے 10سے 17برس کی عمر کے بچوں نے شرکت کی ۔ سائنس کانفرس کے اختتامی پروگرام میں کرمیل کانونٹ سکول کنجوانی کی پرنسپل ماریہ اویتی بطور مہمان خصوصی شامل ہوئیں جبکہ ان کے علا وہ گور نمنٹ ڈگر ی کالج چھاترو کے پرنسپل عاشق حسین اور دیگر آفیسران وماہر تعلیم بھی موجود تھے ۔پروگرام کے دوران مختلف عنوانوں کے زیر تحت پیش کئے گئے 80پروجیکٹوں میں سے بہترین 16پروجیکٹوں کو 27سے 31دسمبرتک اڑیسہ میں منعقد ہو نے والی قومی سطحی کانفرس میں پیش کیا جائے گا جبکہ ان میں سے 2پروجیکٹوںکو انڈین سائنس کانگریس میں بھی پیش کیا جائے گا ۔
تکری ادہم پور میں ویٹر نری ودیہی ترقی کیمپ کا اہتمام
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جموں //ضلع ادہم پور کے بلاک تکری میںفوج کی جانب سے محکمہ پشو پالن اور سکاسٹ یونیورسٹی کے متعلق شعبہ کے اشتراک سے ویٹر نری ودیہی ترقی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران مویشیوں کی طبی جانچ کے علا وہ ان کا علاج و ادویات بھی فراہم کی گئی۔ کیمپ کے دوران مقامی لوگوں کو مویشیوں کی بیماریوں سے متعلق بیدار کیا گیاجبکہ ڈسٹر کٹ رولر ڈیولپمنٹ ایجنسی کی طرف سے عام لوگوں کو شعبہ زراعت ،باغبانی ،بھیڑ پالن اور دیہی ترقی سے متعلق مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی تاکہ وہ ان اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں ۔اس طبی کیمپ کے دوران 3700سے زائد مویشیوں کا معائینہ کیا گیا ۔
اعلیٰ آفیسران کے اثاثے
جانچ کیلئے کمیشن تشکیل دیا جائے :ہرش دیو سنگھ
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جموں //ریاست میں آعلیٰ آفیسران ،سابقہ وزراء اور سابقہ ممبران اسمبلی کے اثاثوں کی جانچ کیلئے ’کمیشن آف انکوائری ‘تشکیل دیا جائے تاکہ ان آفیسران اور سابقہ وزراء کے پاس جمع ہو ئے بھاری اثاثوں کی سچائی کا پتہ لگایا جاسکے ۔ان خیالات کا اظہار پنتھرس پارٹی کے چیئر مین ہر ش دیو سنگھ نے یہاں جاری ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے ریاستی گورنر کی طرف سے کے اے ایس آفیسران کے غیر متوازن اثاثوں کی جانچ کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے مانگ کی کہ حالیہ حکومت کے دور میں سابقہ وزراء اور ممبران اسمبلی نے اثاثوں کو جمع کیا ہے اور اس دوران ان وزراء نے مبینہ طور پر زمینوں کی خریداری ودیگر تجاروتی مراکز قائم کئے ہیں جن کی جانچ وقت کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے بھاجپا کی مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پارلیمانی انتخابات کے دوران بھاجپا ہائی کمان کی طرف سے شفافیت ،احتساب اور رشوت سے پاک معاشرے کے دعوے کئے گئے تھے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد پارٹی کی جانب سے عوام کو صاف وشفاف حکومت فراہم کرنے کیلئے کوئی بھی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے عوام کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔انہوں نے بھاجپا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کے سابقہ وزیروں اور ممبران اسمبلی کی جانب سے جموں وکشمیر بینک سے قرضے کے علا وہ غیر قانونی طورپر اثاثوں کو جمع کیا گیا ہے ۔اسی طرح پارٹی کے کئی لیڈران نے غیر قانونی طورپر سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے ۔پنتھرز لیڈر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ بھاجپا کے کئی لیڈران نے ایسی انڈسٹری قائم کی ہوئی ہیں جن سے ماحولیاتی آلودگی میں لگاتا ر اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔انہوں نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ان لیڈران اور اعلیٰ آفیسران کی طرف سے غیر قانونی طور پر جمع اثاثوں کی جانچ کیلئے جلداز جلد کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ سچائی کو سامنے لایا جاسکے ۔
انور ونتو کو شیعہ فیڈریشن کی مبارکباد
جموں//انجمن جعفریہ پونچھ کے نئے صدر کا انتخاب عمل میں لایاگیاہے جس پر صدر کو شیعہ فیڈریشن نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ موصوف قومی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ اتحاد بین المسلمین اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان نے کہاکہ انجمن جعفریہ نے اتفاق رائے سے انور ونتو کو تنظیم کا صدر منتخب کیاہے اور وہ اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے نئے صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شیعہ فیڈریشن اس بات کی متمنی ہے کہ تمام مقامی انجمنیں قومی مسائل کے ساتھ ساتھ اتحاد واتفاق کیلئے بڑھ چڑھ کر کوششیں کریں اور اس سلسلے میں فیڈریشن کا انہیں ہر طرح سے تعاون ملے گا۔ ان کاکہناہے کہ انور ونتو سے بھی انہیں بہت زیادہ امیدیں ہیں اور وہ یقینا وہ امور کوپایہ تکمیل تک پہنچائیں گے جو ان کے پیشرئوں کی طرف سے شروع کئے گئے تھے ۔
اکھنور میں فوج نے طبی کیمپ کا اہتمام کیا
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جموں //اکھنور کے گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول کہتھر میں فوج کی جانب سے ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران فوج کے ماہر ڈاکٹروں نے علا قہ کے مریضوں کا معائینہ کرنے کے علا وہ ان کو مفت ادویات بھی فراہم کیں ۔اس طبی کیمپ کو منعقد کرنے کا مقصد مذکورہ علا قہ میں رہائش پذیر خانہ بدوش طبقہ کے لوگوں اور مویشیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنا تھا ۔اس طبی کیمپ کے دوران 580مریضوں اور 1520مویشیوں کی جانچ کرنے کے علا وہ ان کو ادویات فراہم کی گئی ۔
سریارا سبھا بہو فورٹ نے الیکشن بورڈ قائم کیا
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جموں //سریارا سبھا بہو فورٹ کی ایک میٹنگ ماتماآتما رام سبھا بہو فورٹ میں منعقد ہوئی جس میں سریارا سبھا بہو فورٹ کے اراکین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس میٹنگ کے دوران سریارا سبھا بہو فورٹ کی نئی باڈی تشکیل دینے کیلئے الیکشن بورڈ قائم کیا گیا ۔سریارا سبھا بہو فورٹ کے صدر اندر جیت سوتراہ کی قیادت میں منعقد ہ اس میٹنگ کے دوران سریارا سبھا بہو فورٹ کے تمام اراکین کی متفقہ رائے کی بنیاد پر دیو راج کھو کھر کو الیکشن بورڈ کا چیئر مین نامز کیا گیا جبکہ ان کے علا وہ کیول کرشن جنرل سیکریٹری اورائوم پرکاش کو بطور مشیر کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ۔اس دوران جلداز جلد نئی باڈی کی تشکیل کیلئے اراکین کی طرف سے ایک قرارداد بھی منطور کی گئی ۔
گرین لینڈپبلک سکول میں مباحثے کااہتمام
جموں// گرین لینڈ پبلک سکول مڑھ میں عام معلومات سے متعلق مقابلے کااہتمام کیاگیاجس میں طلباء نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔مختلف زمروں کے تحت منعقدہ جنرل نالج مقابلے میں طلباء نے اپنی صلاحیتوں اورعلمیت کابھرپورثبوت پیش کیا۔اس دوران جموں وکشمیرصاف ستھرامومنٹ کے صدر شوکت چوہدری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقعہ پر سکول کے عملہ نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اوران میں انعامات تقسیم کئے۔اس دوران شوکت چودھری نے سکول میں جنرل نالج سے متعلق مباحثے کے انعقادکوخوش آئندقدم قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ سکولوں میں ایسے مقابلے منعقدکرنے سے طلباء کی صلاحیتوں میں نکھارپیداہوتاہے۔ انہوں نے بچوں کے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کوبہترتعلیم دلانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کریں اورسکول میں منعقدہونے والی تقریبات میں حصہ لیں اوراپنی بچوں کی کارکردگی سے باخبررہیں۔انہوں نے طلباء ،والدین اوراساتذہ کے آپسی تال میل کوبچوں کے مستقبل کیلئے اہم قراردیا۔اس دوران شوکت چودھری ودیگرشرکاء نے ضرورت مندبچوں میں انعامات اورسٹیشنری سامان بھی تقسیم کیا۔اس دوران پروگرام میں معشوق، شرما ، کلدیپ راج اور سکول کے پرنسپل جماعت علی بھی وہاں پر موجود تھے۔
جامع مسجد بلال ٹھٹھر میں جلسہ عید میلاد النبی ؐ
جموں //جامع مسجد بلال ٹھٹھر میںمیں اتوار کو ایک عظیم الشان جلسہ عیدمیلادالنبی ؐمنعقد کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مولانا شمس اللہ خان کی قیادت میں منعقدہ اس پروگرام میں سرنکوٹ سے مولانا عبدالمجید قادری بطور مہمان خصوصی تشریف لائے تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں امت مسلمہ کو مدارس اسلامیہ ،مساجد اور علماء سے جڑے رہنے کے علا وہ سنت رسول پاک ﷺ پر عمل پیرا رہنے کی تلقین کی ۔اس دوران اپنے خطاب میں مولانا مفتی محمد اسلم مصباحی نے سیرت النبیؐ پر روشنی ڈالتے ہوئے اسلام کی بنیادی باتوں پر عمل پیرا ہونے اور سنت رسول پاک ﷺکو اپنی زندگی کا حصہ بنانے پر زور دیا ۔اس تقریب میں محمد الطاف قادری ،مولانا طالب حسین قادری ،عابد حسین ،مولوی محمد اجمل قادری اور مولانا عبدالقیوم نے بھی شرکت کی ۔بعدازاں انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے امام جامع مسجد بلال ٹھٹھرالطاف رضانوری نے تمام شرکاکاشکریہ اداکیا ۔انتظامیہ کمیٹی کے اراکین حاجی صوبت علی،ماسٹرفاروق احمد،ماسٹرمحمدایوب ،سردارخان اے ای ای ، نوراحمد،محمدانورپٹواری ،پرویزاختربھی موجودتھے۔
معذورین کے بین الاقوامی دِن پر گورنر کاپیغام
جموں//معذورین کے بین الاقوامی دِن پر گورنر ستیہ پال ملک نے جسمانی طور ناخیز افراد کی معذوری کو سمجھنے اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنے پر زور دیا ہے۔اپنے پیغام میں گورنر نے کہا ہے کہ جسمانی طور ناخیز افراد کے حقوق سے متعلق بِل کی عمل آوری سے ایسے افراد کے حقوق کا تحفظ کرنے اور انہیں سماج میں بااختیار بنانے میںبھی کافی مدد ملے گی ۔گورنر نے جسمانی طور ناخیز افراد کو برابر کے مواقعے فراہم کرنے اور ان کے لئے موافق ماحول پیدا کرنے میں اپنا رول ادا کرنے پر زور دیا ہے۔
سیریکلچر محکمہ شہتوت کے پودوں کی شجرکاری کی مہم چلائے گا
جموں//ریاست کی میونسپل حدود میں ماحولیات کو فروغ دینے کے لئے سریکلچر محکمہ آنے والے سیزن میں شہتوت کے پودوں کی شجرکاری کا منصوبہ رکھتا ہے۔عوام کو ان کی دہلیز پر مفت میں یہ پودے فراہم کئے جائیں گے۔محکمہ کے ڈائریکٹر گلزار احمد نے مہم کی تیاریوں کا جائیزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایکشن پلان تشکیل دیا گیا ہے اور ریاست کے بڑے قصبوں، سرکاری اراضی، سڑکوں، سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور گھروں کے آس پاس یہ مہم چلائی جائے گی۔پہلے مرحلے کے تحت میونسپل حدود میں شہتوت کے پودوں کی50 ہزار اقسام دستیاب کرائی جائیں گی جن کی بدولت آکسیجن کی صلاحیت سازی کو بڑھانے میں کافی مدد ملے گی اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہم کی کامیاب عمل آوری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں اور سرینگر میں اس سلسلے میں دو ہیلپ لائین ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔پودوں کی ایڈوانس بُکنگ کے لئے جموں میں فون نمبرات0191-2542408-2546318اور کشمیر میں فون نمبر0194-2311171 اور موبائل نمبر9419518139 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔
جموں میں دو روزہ نارتھ زون ریجنل کانفرنس اختتام پذیر
چیف جسٹس کا جوڈیشل اداروں کے کام کاج میں پیشہ وارانہ طرز عمل اپنانے پر زور
جموں// ریاست کی چیف جسٹس، جسٹس گیتا مِتل نے جموں وکشمیر کے جوڈیشل اداروں میں بنیادی ڈھانچے کو فروغ دے کر ان کے کام کاج میں پیشہ وارانہ طرز عمل کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے تا کہ انصاف کی فراہمی میں تیزی لائی جاسکے اور جوڈیشل افسران بہتر ڈھنگ سے اپنے کام پر توجہ مرکوز کرسکیں۔ انہوں نے جوڈیشل اداروں کی صلاحیت سازی میں اضافے سے متعلق دو روزہ ریجنل کانفرنس کی اختتامی تقریب پر ان خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ورک کلچر کو فروغ دینے کے لئے موافق ماحول کی ضرورت ہے اور صفائی ستھرائی سمیت تمام دیگر سہولیات میسر رکھنا بھی لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل افسران کو اہم معاملات پر بحث و تمحیص کرنی چاہئے اور اپنے رول کو مزید وسعت دینی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل افسران کو ایمانداری اور ذمہ داری سے کام کرنا چاہئے تا کہ انصاف کی فراہمی میں بہتری لائی جاسکے۔نیشنل جوڈیشل اکیڈیمی کے ڈائریکٹر جسٹس رگھو رام نے جوڈیشری کو درپیش مختلف چیلنجوں اور انہیں حل کرنے سے متعلق اقدامات کا تذکرہ کیا۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اس کانفرنس کی بدولت ججوں کی صلاحیت سازی میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔جسٹس سُنیل امبوانی نے عدالتوں کے کام کاج میں معقولیت لانے کے لئے کئی اختراعی اقدامات تجویز کئے۔جسٹس راجیش بندل نے اہم کسیوں کے تیز تر نپٹارے پر زور دیا۔جسٹس سچدیوا نے عدالتوں میں آئی سی ٹی کی اہمیت پر ایک تفصیلی پریذنٹیشن پیش کی۔تقریب پر جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر، جسٹس تاشی ربستان، جسٹس سنجے کمار گپتا اور ہماچل پردیش، تلنگانہ، اترا کھنڈ، الہ آباد، دہلی، پنجاب اور ہریانہ کے جج صاحبان نے بھی شرکت کی۔
محکمہ خزانہ میں تعزیتی اجلاس منعقد
جموں//محکمہ خزانہ نے سابق ڈائریکٹر بجٹ او این رینہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اس سلسلے میں جموں میں ڈائریکٹر بجٹ امتیاز احمد وانی کی صدارت میں ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں آنجہانی کو خراج پیش کیا گیا اور ان کے اعزاز میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔شرکاء نے غمزدہ کنبہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
جموں میں ’’اِیٹ رائٹ انڈیا‘‘ مہم اختتام پذیر
جموں//ملک گیر صحت بیداری مہم سوستھ بھارت یاترا2018 اختتام پذیر ہوئی۔ اختتامی تقریب میں لکھن پور سرحد تک یاترا میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کو کمشنر فوڈ سیفٹی نے جھنڈی دکھائی جس میں مقامی افراد، این سی سی کیڈیٹوں، سکولی طُلباء، سائکلسٹوں اور دیگر رضا کاروں نے شرکت کی۔ ریلی کے اختتام پر ریلی کی مشعل پنجاب کی ٹیم کو سُپرد کی گئی جو دہلی میں اختتام پذیر ہوگی۔ اس یاترا کا مقصد ملک بھر میں صاف و شفاف پر مقوی غذا کی اہمیت کے بارے میں عوام میں جانکاری عام کرنا تھا۔یہ مہم16 اکتوبر کو لیہہ سے شروع ہوئی تھی اور اس میں ریاست بھر کے15 ہزار شرکا ء نے شرکت کی۔اختتامی تقریب پر کمشنر فو ڈ سیفٹی نے یاترا کے احسن انعقاد کے لئے تمام متعلقین کا شکریہ ادا کیا۔
کے کے شرما کے عوامی دربار کے اوقات میں تبدیلی
جموں// گورنر کے مشیر کیول کمار شرما اب عوامی دربار کنونشن سینٹر جموں میں4 دسمبر منگلوار کو نئے اوقات کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے سے صبح ساڑھے گیارہ بجے تک منعقد کریں گے۔مشیر موصوف سے ملنے کے خواہشمند وفود اور افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنر جموں کے دفتر میں اپنی رجسٹریشن کروائیں۔