مزید خبرں

نیشنل کا نفرنس کا اظہار تعزیت 

جموں //نیشنل کا نفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے ضلع ادہم پور خواتین ونگ کی صدر راما گپتا کی والدہ اور بلاک صدر اندروال محمد اقبال تپال کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔یہاں جاری ایک تعزیتی بیان میں دونوں مہلوکین کیلئے دعا مغفرت کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں لواحقین کیساتھ برابر کے شریک ہیں ۔پارٹی کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا ،شمیمہ فردوس ،قاضی جلاالدین ،برج موہن شرما ،تنویر کچلو ،سجاد احمد کچلو ،بملہ لوتھڑہ ودیگران نے بھی لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کیلئے دعا مغفرت کی ہے ۔
 

آرین گروپ آف کالجز نے ’کسانوں کا قوم دن ‘منایا 

نیوز ڈیسک 
جموں //آرین گروپ آف کالجز راجپورہ کے شعبہ زراعت کے طلباء نے ’کسانوں کا قوم دن ‘منایا ۔اس موقعہ پر مذکورہ طلباء نے کسانوں کیساتھ بات چیت کرکے ان کی ملکی تعمیر وترقی میں اہمیت اور محنت کی تعریف کی ۔اس دوران مذکورہ شعبہ کے ایچ او ڈی دھیرج مہتہ نے طلباء کو پنجاب میں موسمی تبدیلی سے فصلوں پر پڑنے والے اثرات ،فصلوں کی پیداوارمیں استعمال ہو نے والی جدید ٹیکنالوجی ودیگر پہلواں کے بارے میںبیدار کیا۔یاد رہے کہ ہر برس 23دسمبر کو کسان طبقہ کے ایک اہم لیڈر چوہدری چرن سنگھ کی یوم پیدائش پر ’کسانوں کا قومی دن ‘منایا جاتا ہے ۔
 
 

جموں سرینگر قومی شاہراہ 

مسافروں کو سفر سے قبل ٹریفک کنٹرول روم سے رابطہ کر نے کی تلقین 

جموں //جموں وکشمیرٹریفک پولیس نے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سفر سے قبل ٹریفک کنٹرول روم سے رابطہ کر کے شاہراہ کی صورتحال کے علا دہ دیگر معلومات حاصل کر لیں جبکہ اس کے علاوہ اپنی تجاویز،شکایات اور رائے کیلئے ٹریفک پولیس کی ویب سائٹ ،فیس بک ،ٹویٹر اور واٹس سے رجوع کیا جاسکتا ہے ۔حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر خراب موسم اور پسیاں گرنے کی وجہ سے مسافروں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اس سلسلہ میں عوام کو چاہیے کہ وہ سفر شروع کر نے سے قبل ٹریفک کنٹرول روم جموں کے نمبر 0191-2459048 ، یا بانہال تریفک کنٹرول روم نمبر 9419993745پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ وادی سے جموں کی جانب سفر کرنے والے مسافر ٹریفک کنٹرول روم نمبر سرینگر 0194- 2450022, 2485396 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ مسافر اپنی رائے ،مشکلات اور تجاویزکے سلسلہ یں ٹریفک پولیس کی ویب سائٹ www.jktrafficpolice.nic.inیا واٹس آپ نمبر 9622882222 اور ٹویٹر اکائونٹ@traffic_hqrs پر بھیج سکتے ہیں ۔
 
 

کسان تحریک کے بینر تلے منعقدہ 2روزہ میٹنگ اختتام پذیر 

جموں //جموں وکشمیر کسان تحریک کے بینر تلے منعقدہ دو روزہ میٹنگ اختتام پذیر ہو گئی ۔اس میٹنگ کے دوران اراکین نے ریاستی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ 3نومبر کو ہوئی برفباری سے فصلوں کے نقصان کی برپائی کیلئے اعلان کردہ ریلیف معقول نہیں ہے جبکہ ریاستی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ کسانوں کو تباہ شدہ فصلوں کی معقول ریلیف فراہم کر ئے ۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جموں وکشمیر کسان تحریک کے جنرل سیکریٹری غلام بنی ملک نے کہاکہ برفباری سے کسانوں کی فصلوں کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے جبکہ ریاستی انتظامیہ کو چائیے کہ وہ متاثر کسانوں کو معقول معاوضہ دے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں’فصل انشورنس اسکیم کو پوری طرح سے لاگو کیا جائے ۔موصوف نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے کسانوں کیلئے مذکورہ اسکیم کو شروع کیا گیا ہے لیکن وادی میں اس اسکیم کو بہترین طریقہ کار سے لاگو ہی نہیں کیا جاسکا ہے جس کی وجہ سے کسانوں و میوہ مالکان کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔ غلام بنی ملک نے انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ جموں ،سرینگر اور دیگر علا قوں میں جاری تعمیراتی پروجیکٹوں کے سلسلہ میں کسانوں کو زمین کا معقول معاوضہ فراہم کیا جائے ۔اپنے خطاب میں جموں وکشمیر کسان تحریک کے صدر کشور کمار نے کہاکہ مارکیٹ کی سہولیات کی قلت کی وجہ سے کسانوں کو فصلوں کی معقول قیمت نہیں دی جارہی ہے ۔موصوف نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کر نے کے علا وہ مارکیٹ جیسی سہولیات بھی فراہم کی جائیں ۔
 
 

+2لیکچر فورم کی میٹنگ منعقد 

جموں //آل جموں وکشمیر +2لیکچر فورم کی ایک میٹنگ دیپک شرما کی قیادت میں منعقد ہوئی جس میں تنظیمی اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔میٹنگ کے دورانSRML ہائر سکینڈری سکول جموں کے سلسلہ میں میڈیا میں شائع ہوئی خبروں کی تردید کی گئی ۔ میٹنگ میں اراکین نے کہاکہ مذکورہ سکول کے پر نسپل کے مطابق سکول کی’ بائو نڈری وال ‘کا کچھ حصہ شدید بارش کی وجہ سے گر گیاتھا جس کی ان کی تعیناتی سے قبل ہی تعمیر بھی کروالیا گیا تھا جبکہ کچھ حصہ ابھی بھی زیر تعمیر ہے ۔ فورم کے اراکین نے کہاکہ حقائق کے بغیر کوئی بھی رپورٹ شائع نہ کی جائے تاکہ سکول میں جاری تعمیراتی کام پر کوئی اثر نہ پڑے ۔اس میٹنگ میں این ایس جموال ،آر ایس سلاتھیہ ،انیل شرما ،چرن داس ،پردیپ سنگھ ،سنجے کمار ودیگران بھی موجود تھے ۔
 
 

پی ڈی پی کارکنوں کی بہوجن سماج پارٹی میں شمولیت 

آر ایس پورہ //پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے بہوجن سماج پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔اس سلسلہ میں آر ایس پورہ کے کوٹلی علا قہ میں بہوجن سماج پارٹی کے ریاستی صدر کی قیادت میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ پارٹی میں نئی شمولیت اختیار کرنے والوں کا استقبال کرتے ہوئے پارٹی کے ریاستی صدر ایس آر مجوٹرہ نے کہا کہ مذکورہ کارکنوں کی شمولیت سے پارٹی زمینی سطح پر مضبوط ہو گی ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ سماج کے پسماندہ طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے زمینی سطح پر کام کرنے کے علا وہ پارٹی کی پالیسیوں کے بارے میں عوام کو بیدار کرنے کے سلسلہ میں اپنی خدمات انجام دیں ۔اس موقعہ پر پارٹی کے نائب صدر چرنجیت سنگھ ،پون کنڈل ،تلک راج بھگت،پیر عبدالمجید شاہ ودیگران بھی موجود تھے ۔
 

سانبہ میں مو یشی اسمگلنگ کی کوشش ناکام 

۔10مویشی بازیاب ،4گاڑیاں ضبط ،معاملہ درج 

سانبہ //ضلع سانبہ میں پولیس نے مویشی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 10مویشی باز یاب کروالئے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں 4گاڑیوں کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے ۔ضلع میں پولیس پوسٹ رکھ امب تیلی کی جانب سے چک دھیال سرخ پر لگائے گئے ایک ناکے کے دوران تین ٹاٹا موبائل گاڑیوں زیر نمبرات JK02AX-5188،JK02BX-5160اور PB08BU-9242 کو روک کر تلاشی لی جس کے دوران مذکورہ گاڑیوں میں سے 10مویشیوں کو باز یاب کروالیا گیا ۔پولیس نے مذکورہ گاڑیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلہ میں ایک الٹو کار زیر نمبر JK08G-6353کو بھی ضبط کرلیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 328/2018پولیس اسٹیشن سانبہ میں درج کر تے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
 
 

سکھ تنظیموں کی میٹنگ منعقد 

دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کی تعریف کی گئی 

جموں //متعدد سکھ تنظیموں کی ایک میٹنگ جموں وکشمیر سکھ یونائٹیڈفرنٹ کے صدر سدرشن سنگھ وزیر کی قیادت میں منعقد ہوئی ۔ میٹنگ کے دوران اراکین نے حالیہ دنوں میں 1984 سکھ قتل عام کے سلسلہ میں دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے سجن کمار کو سنائے گئے عمر قید کے فیصلے کی سراہنا کی ۔سکھ تنظیموں نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر راہل گاندھی کی جانب سے کمل ناتھ کو مدھیہ پردیش کا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔اراکین نے مرکزی حکومت سے مانگ کر تے ہوئے کہاکہ کمل ناتھ کیخلاف دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کر کے سکھ طبقہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔لیڈران نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ 1984کے دوران ضلع ریاسی کے تلواڑہ اور 1989میں جموں میں نگر کرتن کے دوران ہلاک کئے گئے 14بے قصور سکھوں کو انصاف فراہم کرنے کیلئے ملوث مجرموں کو جلداز جلد گرفتار کیا جائے ۔اس میٹنگ میں جن سکھ تنظیموں کے لیڈران نے شرکت کی ان میں جموں وکشمیر سکھ یونائٹیڈفرنٹ،شری منی اکالی دل جموں وکشمیر ،AISSF،سکھ نوجوانوں سبھا ،ودیگران شامل ہیں ۔