جموں // ڈرنکنگ واٹر اینڈ سنٹیشن کے مرکزی وزیر پرمے سوارن ائیر جو سرمائی راجدھانی کے دورے پر ہیں نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کی۔مرکزی سیکرٹری نے وزیر اعلیٰ کو مختلف سکیموں اور اُن کی وزارت کی طرف سے رقومات کی فراہمی کے بارے میں جانکاری دی۔وزیر اعلیٰ نے ائیر پر زور دیا کہ وہ ریاست کے لئے فراہم کی جارہی رقومات میں اضافہ کریں۔تاکہ ریاست میں بڑھتے ہوئے پینے کے پانی کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے ضروری وسائل پیدا کئے جاسکیں۔ادھرڈینکنگ واٹر سنٹیشن کی وزارت کے سیکرٹری پرمے سوارن ائیر نے یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہر ا سے ملاقات کی۔ ائیر نے گورنر کو سوچھ بھارت مشن کی جموں وکشمیرمیں کارکردگی کے بارے میں جانکاری دی ۔انہوںنے ریاست کو غلاظت سے پاک بنانے اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے عمل کے بارے میں بھی گورنر سے تبادلہ خیال کیا۔گورنر نے ائیر کے ساتھ ماتا ویشنودیوی شرائین سے متعلق سوچھ بھارت مشن کے پہلے مرحلے کے تحت جاری پروجیکٹوں میں سرعت لانے پر زور دیا۔