سرینگر //جموں و کشمیر سرکار نے محکمہ ٹرانسپورٹ میں تبدیلوں اور تقرریوں کے احکامات صادر کئے ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامہ زیر نمبر 67-JK(TR)2021بتاریخ 11اکتوبر میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ میں 4افسران کے تبادلے جبکہ دیگر 4افسران کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق اے آر ٹی او کولگام زبیر احمد لٹوکو تبدیل کرکے اے آر ٹی او اننت ناگ تعینات کیا گیا ہے جبکہ اے آر ٹی او بانڈی پورہ شعیب احمد وانی کو اے آر ٹی او پلوامہ تعینات کیا گیا ہے اوراے آر ٹی او شوپیان کے اضافی چارج سے فارغ کیا گیا ہے۔ انچارج اے آر ٹی او سرینگر شیخ منظور احمد کو تبدیل کرکے ٹرانسپورٹ کمشنر کے دفتر سے منسلک کیا گیا ہے۔ انچارج اے آر ٹی او گاندربل عارف پرویز شاہ کو بطور انچارج اے آر ٹی او سرینگر تعینات کیا گیا ہے۔ حالیہ دنوںجوائن کرنے والے بشارت محمود کو آے آر ٹی او گاندربل ،عانس احمد وانی کو آے آر ٹی او کپوارہ، ابرار احمد وانی کو اے آر ٹی او کولگام جبکہ بلال احمد میر کو اے آر ٹی او بانڈی پورہ تعینات کیا گیا ہے۔