جموں//محکمہ بجلی کے فیلڈ عملے کی دیکھ بال ، کام کے دوران اموات اور زخمی ہونے پر روک لگانے کے مقصد سے ان کی حفاظت پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور اس مقصد سے محکمہ نے جموں اور کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشنوں کو یو ٹی میں ہر11 کے وی فیڈر کیلئے آیسولیٹر اور ارتھنگ راڈ فراہم کرنے کیلئے کہا ہے ۔یہ ہدایات پرنسپل سیکریٹری محکمہ بجلی روہت کنسل نے محکمہ کے فیلڈ عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جاری کی ہیں ۔جموں وکشمیر میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ فیلڈ عملہ کیلئے اس طرح کے اقدامات کئے گے ہیں ،کیونکہ محکمہ پاور ڈویلپمنٹ نے ذاتی حفاظتی آلات (پی پی ای) اور دیگر حفاظتی آلات کی خریداری کے لئے تقریبا 5 کروڑ روپے مختص رکھے ہیں ،تاکہ فیلڈ عملہ چوبیس گھنٹے کام بغیر کسی ڈر کے کام کر سکے اور صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بن سکے ۔ان حفاظتی آلات میں دیگر حفاظتی آلات کے ساتھ ساتھ سر کی چوٹ سے بچنے کیلئے سیفٹی ہیلمیٹ شامل ہوں گے ،اور بجلی کے جھٹکوں کو روکنے کیلئے موصلیت والے دستانے بھی مہیا کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ انہیں سیفٹی جوتے بھی ملیں گے ۔محکمہ بجلی نے سیفٹی آفیسرز کو نامزد کرنے کے علاوہ محفوظ کام کرنے کیلئے "اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز" بھی جاری کیا ہے۔ فیلڈ میں عملے کے کام کی پیروی کرنے کے لئے بھی ہدایات دی گئی ہیں کی۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر ماہ سیفٹی ڈے منایا جائے تاکہ فیلڈ ورکرز کو فرضی حفاظتی مشقوں اور پی پی ای اور فیلڈ سیفٹی ڈیوائسز کے استعمال سے حفاظتی امور سے آگاہی حاصل ہو۔