لہسن کی کاشتکاری پر بیداری پروگرام

 جموں //سب ڈویژن بلاور میں محکمہ زراعت کی طرف سے لہسن کی کاشتکاری پر بیداری پرو گرام کا اہتمام کیا گیا ۔چیف ایگریکلچرل آفیسر کٹھوعہ ارون گپتا نے بیداری کیمپ کا افتتاح کر تے ہوئے کہا کہ کسانوں کو چاہیے کہ وہ لہسن کے علا وہ دیگر سبزیوں کی کاشتکاری میں زیادہ دلچسپی لیں تاکہ وہ اپنی اقتصادی حالت بہتر کرنے میں کامیاب ہو سکیں ۔انہوں نے کسانوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ لہسن اور مشروم کے علا وہ سبزیوں کی کاشتکاری کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔کیمپ کے دوران کرشی وگیان کیندر کٹھوعہ کے سنیئر سائنسدان ڈاکٹر امریش وید اور ڈاکٹر وشال نے کسانوں کو دیگر فصلوں کے ساتھ ساتھ لہسن کی کاشتکاری اور اس کے فائدوں کے بارے میں بیدار کیا ۔ڈائریکٹر محکمہ زراعت جموں کی ہدایت پر منعقدہ بیداری کیمپ میں چیف ایگریکلچرل آفیسر کٹھوعہ ،ڈی اے او سنجیو رائے ،ایس ڈی اے او بلاور ودیگر ملازمین بھی موجود تھے ۔