کٹھوعہ// جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے محکمہ جنگلات کا سال 2018 کا کلنڈر جاری کیا۔ وائس چیئرمین او بی سی رشپال ورما، سابق ایم ایل اے بسوہلی کانتا اندوترا، پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹس روی کیسر ، چیئرمین سٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ بی سدھارتا ، چیف وائلڈ لائف وارڈن منوج پنتھ ، ڈائریکٹر فارسٹ پروٹیکشن فورس آصف محمود ساغر، ڈائریکٹر سوشل فارسٹری اشونی گپتا اور کئی سینئر افسران اس موقعہ پرموجود تھے۔کلنڈر میں محکمہ جنگلات کی خصوصی سرگرمیوںاور حصولیابیوں کی عکاسی کی گئی اور اس کلنڈر کو پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹس روی کیسر کی نگرانی میں ترتیب دیا گیا ہے۔وزیر نے روی کیسر اور اس خصوصی کلنڈر کو ترتیب دینے میں دیگر لوگوں کی کاوشوں کی حوصلہ افزائی کی ۔