لارنس پبلک سکول کا سالانہ دِن

 جموں /خاتون اوّل اوشا ووہر ا نے ابھنیو تھیٹر میں منعقدہ لارنس پبلک سکول کے سالانہ دِن کی تقریبات میں حصہ لیا۔اس موقعہ پر سکول کے طلاب نے ایک تمدنی پروگرام پیش کیا جس میں اوپیرا بھی شامل ہے ۔اوپیرا کا عنوان ’’ انکریڈیبل انڈیا : اٹلیا بھارت ‘‘ رکھا گیا تھا۔ ووہرا نے سکول کی انتظامیہ کا انہیں دعوت دینے کے لئے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے تمدنی پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے بچوں کا مستقبل تابناک اور روشن ہونے کی اُمید ہے ۔منیجنگ ڈائریکٹر پولیس ہاوسنگ کارپوریشن دانش رانا اس موقعہ پر مہمان ذی وقار تھے ۔وِن کمانڈر (ر) ایم ایم جوشی ،سکول کے چیئرمین شکنتلا جوشی ، سکول کے بانی منیش جوشی ، سکول کی ڈائریکٹر ، والدین ، اساتذہ اور طلاب اس موقعہ پر موجودتھے۔