جموں //ریاست گجرات کے راجکوٹ ضلع میں منعقدہونے والے’قومی یکجہتی کیمپ ‘میں صوبہ جموں کے مختلف اضلاع سے 50طلباء نے شرکت کرینگے ۔اس سلسلہ میںڈی آئی جی سی آر پی ایف ہیرا نگر رینج نے پریت نگر جموں میں ان طلباء کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے دورے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس دورے کا اصل مقصد طلباء کو ملکی ثقافت وتمدن کے بارے میں بیدار کرنا ہے ۔یاد رہے کہ مذکورہ دورے کیلئے سی آر پی ایف پورے انتظامات کر رہی ہے ۔اس موقعہ پر سی آر پی ایف کے دیگر اعلیٰ آفیسران و منتظمین بھی موجود تھے ۔