جموں//ممبراسمبلی نگروٹہ ونیشنل کانفرنس کے صوبائی صدردویندرسنگھ رانانے طلباءکےلئے بنیادی ڈھانچہ کی سہولیات کوبہتربنانے کی ضرورت پرزوردیاہے۔انہوں نے کہاکہ بہترتعلیم کے لیے موافق ماحول کاہونالازمی ہے۔رانانے ان خیالات کااظہار بجالتہ پنچایت کے زون نگرمیں واقع گورنمنٹ ہائی سکول کے امتحانی ہال کاافتتاح کرتے ہوئے جسے رمساکے تحت تعمیرکیاگیاہے۔رانانے اس موقعہ پر موجودافسروں سے کہاکہ وہ رمساکے اغراض ومقاصد کے حصول کےلئے لگن وتندہی سے کام کریں تاکہ اسمبلی حلقہ نگروٹہ میں تعلیم کے معیارکوبہتربنایاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ وقت کے مقابلہ آرائی کے دورمیں تعلیم کے معیارکوبہتربنانے کی اشدضرورت ہے۔انہوں نے والدین سے کہاکہ وہ اپنے بچوں کواعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنے کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں ۔انہوں نے کہاکہ تعلیم ہی ایک ایساہتھیارہے جس سے قوموں اورخاندانوں کی تقدیریں بدل سکتی ہیں۔رانانے اسمبلی حلقہ نگروٹہ میں طلباءکے اسکولوں میں اندراج کی شرح پراپنے اطمینان کااظہارکیا۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ محکمہ تعلیم ریاست میں تعلیم کے معیارکوبہتربنانے کے لیے اپنی تمام ترکاوشوں کوبروئے کارلائے گاتاکہ ہماری ریاست کے طالب علم نہ صرف مقامی بلکہ قومی سطح پرہونے والے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرسکیں۔اس موقعہ پر رمساکے ایگزیکٹیوانجینئرپرمجیت سنگھ،زونل ایجوکیشن افسرگاندھی نگر زرینہ شیخ،پرنسپل پون ورمااورمعززشہری بھی موجودتھے۔