جموں//این ڈی اے حکومت کے مرکز میں تین سال مکمل ہونے کے پیش نظرحکومت ہند کی وزارت برائے اطلاعات ونشریات کے ڈائریکٹوریٹ آف فیلڈپبلسٹی جموں وکشمیر ریجن کی جانب سے این ڈی اے حکومت کی طرف سے عام لوگوں کی بہبودکے لئے شروع کئے گئے پروگراموں کے بارے میں روشناس کرانے کے لئے ایک بیداری مہم شروع کی گئی ہے۔ ملک کے لوگوں کومرکزی سرکار کی طرف سے شروع کئے گئے متعدد فلاحی پروگراموں بشمول ’بیٹی بچائو۔بیٹی پڑھائو،‘‘سوچھ بھارت ابھیان، متعدد مالی معاونت والی اسکیموں، پردھان منتری اجولایوجنا اورپردھان منتری فصل بیمہ یوجنا وغیرہ شامل ہیں۔ان فلاحی سکیموں کے بارے میں عام لوگوں کو روشناس کرانے کے لئے جموں وکشمیرریجن کے فیلڈ پبلسٹی یونٹوں نے حال ہی میں ایک زوردار مہم شروع کی ہے ۔اس مقصد کے لئے متعددریاستی محکموں اور ایجنسیوں کاتعاون حاصل کیاگیاہے۔اس سلسلے میں فیلڈپبلسٹی یونٹ کٹھوعہ نے وزارت برائے اطلاعات ونشریات کے سانگ اینڈڈراما ڈویژن ، تعلیم، آئی سی ڈی ایس ، رورل سینی ٹیشن ، محکمہ دیہی ترقی، زراعت، صحت اور ہندوستان پٹرولیم لمیٹڈ کے تعاون سے ایک دوروزہ بیداری پروگرام کاانعقاد ضلع کٹھوعہ کے سب ڈویژن بنی کے گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول میں کیا۔پروگرام کی صدارت ایس ڈی ایم بنی نے کی۔اسسٹنٹ پروفیسر مس سونال شرما، انچارج پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بنی اورمحمدحفیظ شیخ انسٹی چیوٹ کے پرنسپل اس موقعہ پر بالترتیب مہمان خصوصی اوراعزازی مہمان تھے۔اس پروگرام میں کافی تعدادمیں لوگوں بشمو ل بنی قصبہ کے تعلیمی اداروں کے طلباء ، پروفیسروں ، اساتذہ، آنگن واری ورکروں، ہیلپروں ،آشاورکروں نے شرکت کی۔