راجوری //فوج کی جانب سے سندر بنی میں سکولی بچوں کیلئے ایک مصوری مقابلے کا اہتمام کیا گیا ۔گور نمنٹ پبلک سکول صوفا گائوں کے بچوں کیلئے منعقدہ مقابلے میں بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔فوجی آفیسران نے بتایا کہ مذکورہ مقابلوں کو منعقد کرنے کا اصل مقصد چھوٹے سکولی بچوں میں مقابلے کی صلاحیت کو اجاگر کرنا تھا تاکہ مستقبل میں وہ مصوری شعبہ میں بھی اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر کامیابی حاصل کر سکیں ۔اس مقابلے کو کووڈ 19اور سوچھ بھارت ابھیان کے عنوان کے زیر تحت منعقد کیا گیا تھا ۔مقابلے کے دوران فوج کی جانب سے بچوں کو مصوری کیلئے ساز و سامان بھی فراہم کیا گیا تھا جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ۔