پونچھ//تحصیل منڈی کے گاؤں کہنو میں پبلک وویلفیئرفرنٹ( عوامی بہبود محاذ )کی جانب سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ زراعت کے جے ای او سردار پرمجیت سنگھ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے ۔ اجلاس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر فرنٹ کے چیئرمین زوراور سنگھ شہباز نے فرنٹ کے اراکین کے ہمراہ ضرورت مند افراد میںسلائی مشینیں اور کمبل تقسیم کئے۔اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے زوراور سنگھ شہباز نے کہا کہ ان کی تنظیم کا بنیادی مقصد غریبوں یا یتیموں، بے سہارا، بوڑھوں، معذوروں، ضرورت مندوں، یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کی خدمت کرنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ کہنو جیسے دور دراز گائوں میں پہنچ کر ضرورت مندوں کی خدمت کر رہے ہیں۔انہوں نے محکمہ زراعت کے جے ای اوپرمجیت سنگھ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کی خدمت میں بہت تعاون کر رہے ہیں اور انہوں نے کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران محاذ کے ساتھ ہمیشہ غریب اور نادار لوگوں کی بہت مدد کی۔انہوں نے کہا کہ اب سردیوں کا آغاز ہو چکا ہے اور ان دور دراز علاقوں میں انتہائی غریب اور نادار لوگ رہائش پذیر ہیں جنہیں ہماری مدد کی سخت ضرورت ہے اور ہمارا محاذ ان کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔انہوں نے تاجروں، ملازمین س اور صاحب سروت افراد سے اپیل کی کہ وہ غریب اور نادار لوگوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فرنٹ کا مالی تعاون کریں۔