Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
غرلیات

غزلیات

Mir Ajaz
Last updated: May 3, 2025 11:06 pm
Mir Ajaz
Share
9 Min Read
SHARE

سوئے کہ جاگتے ہی رہے ہم تمام رات
پلکوں پہ فصلِ خواب جو تھی نم تمام رات
اُٹھتا رہا غبار کہیں پھیلتا دھواں
پہلو میں حادثات کے پیہم تمام رات
یہ شورِ شب گزیدہ کہیں اور کا ہی تھا
شامل سکوتِ ذات رہا کم تمام رات
کھڑکی سے جھانکتی تھیں دعاؤں کی ساعتیں
آنکھوں کے سامنے تھا پڑا غم تمام رات
کچھ اپنے ساتھ بچھڑے پڑاؤں کی دھول تھی
زخموں کے کچھ چراغ تھے مدھم تمام رات
کاندھوں سے ہجرتوں کا اُتر جائے گا سفر
کھل کر منائیں ہجر کا ماتم تمام رات
شیداؔ قیامِ درد عبادت ہے عشق میں
رکھا کریں نہ گھائو پہ مرہم تمام رات

علی شیداؔ
نجدون نی پورہ اننت ناگ،کشمیر
موبائل نمبر؛7889677765

یہ شاہین ہے جو مری جان صاحب
پرندوں کی دنیا کا ہے خان صاحب
حیاتِ سخنور کی بوسیدگی کا
نمونہ ہے غالبؔ کا دیوان صاحب
یہاں آئینے سے کہیں بڑھ کے خود پر
میں سو سو طرح سے ہوں حیران صاحب
مرے رتجگوں پر بھی ہیں مدتوں سے
بہت ماہ و انجم کے احسان صاحب
درِمیکدہ ہم پہ گر وا نہ ہوتا
کہاں ڈھونڈھتے اپنا ایمان صاحب
میں خود روک کر اپنی تقسیمِ جاں کو
خدا کی قسم ہوں پشیمان صاحب
سمندر کی منجھدھار میں کون اُلجھے
یہاں ساحلوں پر ہیں طوفان صاحب
قلم ضبط ہو یا زباں کاٹی جائے
ہے ظلِ الٰہی کا فرمان صاحب
جسے اپنی غزلوں میں جینا ہے دُکھ کو
کہاں سے وہ برتے گا رومان صاحب
مہکتا ہے مصداقؔ کانٹوں میں رہ کر
خدا جب تلک ہو نگہبان صاحب

مصداقؔ اعظمی
جوماں، پھولپور، اعظم گڑھ

جو نبھے اِقرار ہونا چاہئے
اِنسان کا کردار ہونا چاہئے

جس میں ہم سستائیں تپتی دھوپ میں
سایہ ء دیوار ہونا چاہئے

بات جو بھی رُوح کو تکلیف دے
اُس سے تو انکار ہونا چاہئے

رازِ دل ہم کر سکیں جس پر عیاں
کوئی تو غم خوار ہونا چاہئے

کیوں امیرِ شہر کے محتاج ہوں
اپنا اِک گھر بار ہونا چاہئے

جس میں روبینہؔ نہ کھوئے حق کوئی
ایسا کاروبار ہونا چاہئے

روبینہ میر
راجوری، جموں کشمیر

اگر دل میں تمہارے مہربانی ہو
تو چہرے پر بھی ظاہر کچھ نشانی ہو

مرے دل میں تری الفت رہے ہردم
مری تم خوبصورت سی کہانی ہو

کوئی بھی دکھ نہ ہو شامل مسّرت میں
لڑکپن جیسی ہی میری جوانی ہو

تری یادوں میں دل روتا رہے ہر دم
مرے اشکو میں دریا کی روانی ہو

اجازت ہو تو میں تم‌ سے کہوں جاناں
سکوں بھی اور تم ہی زندگانی ہو

عجب دل کی لگی بھی ہے عجب میں بھی
تمہیں حسرت مری تم ہی جوانی ہو

کیسر خان قیس
ٹنگواری بالا ضلع بارہ مولہ
موبائل نمبر؛6006242157

دل شکستہ ہم نشیں ہے ان دنوں
اور پڑا گوشہ گزیں ہے ان دنوں

دھوپ میں چنوا دوں گا درد و الم
سایۂ گیسو مزیں ہے ان دنوں

نرگِسِ مستانہ ہے وہ مشق ناز
ہفت رنگ اور آبگیں ہے ان دنوں

کیوں دبیرِ عقل نے دکھلائی ہے
چرخ کج رو آخریں ہے ان دنوں

گردِشِ ایام تُو ہے خوش نصیب
تابہ معراجِ یقیں ہے ان دنوں

کیوں گُلِ نغمہ سناتے ہو مجھے
نغمہ آرا، درد گیں ہے ان دنوں

آشنائے محفلِ عیش و طرب
محو حیرت ہم قریں ہے ان دنوں

یاور حبیب ڈار
بڈکوٹ ہندوارہ ،کشمیر
موبائل نمبر؛6005929160

خواب جنت کے دکھانے والے
ہم نہیں جھانسے میں آنے والے

کوئی کشتی بھی بنائی ہوتی
جا بہ جا دریا بنانے والے

جسم سے جان نکل جاتی ہے
مُڑ کے مت دیکھ یوں جانے والے

شعر آتے ہیں کہاں سے مت پوچھ
ہم نہیں راز بتانے والے

جو تھا بے رنگ کبھی اس نے بھی
سیکھے ہیں ڈھنگ زمانے والے

یہ تو صحرا ہے کوئی تُو نے کیا
سوچا تھا بستی بسانے والے

رائگانی کا گلہ کیا مجھ سے
پوچھا تھا مجھ کو بنانے والے

ایک دن فرش پہ رہ کے ذرا دیکھ
عرش سے باتیں سنانے والے

کس سے روٹھا ہوا ہے آج تو اور
ہیں کہاں تیرے منانے والے
کچھ سراغِ رہِ منزل تو چھوڑ
آخری شمع بجھانے والے

سوچ لے پہلے یہ آساں نہیں ہے
ہاتھ الفت کا بڑھانے والے

مجھ کو مرنے دے بچانے سے تُو
مر رہا ہوں میں بچانے والے

میں تھا تجھ تک ہی پہنچنے والا
نیند سے مجھ کو جگانے والے

غور سے دیکھ ہمیں آخری بار
ہم نہیں لوٹ کے آنے والے

پہلے دیوار کھڑی ہی کیوں کی
آج دیوار گرانے والے

جی نہیں لگتا نئے موسموں میں
لوٹ آ دوست پرانے والے

جس کی قسمت میں تھا تو اس سے پوچھ
مجھ کو اے مفت میں پانے والے

اے غزل سر اٹھا ہیں آج کہاں
وہ ترے سننے سنانے والے

میر شہریار
اننت ناگ کشمیر،موبائل نمبر؛7780895105

پہلے قدم پہ جس کے ٹھہرنا پڑا مجھے
ایسے مقام سے بھی گزرنا پڑا مجھے
کومل سے جب کٹھور کہ بننا پڑا مجھے
پیروں سے ایک پھول کچلنا پڑا مجھے
مذہب کی جب کتاب کو پڑھنا پڑا مجھے
تب دور اپنی عقل کو رکھنا پڑا مجھے
میں ایک بیل ہوں کہ سہارے کے واسطے
اک سوکھے پیڑ سے بھی لپٹنا پڑا مجھے
میرا بدن کھلونا تھا ان لوگوں کے لئے
اس خودکشی کے واسطے لڑنا پڑا مجھے
عریانی اپنی یاد مجھے آئی تب بہت
جس دن کوئی لباس پہننا پڑا مجھے
پتھر نہیں میں بن سکا اس پہلی جنگ میں
اک لاش کے قریب ٹھہرنا پڑا مجھے
مذہب کے ذکر پر کہ فقط جہلا سے ہی نہیں
کچھ عالموں کے ساتھ بھی لڑنا پڑا مجھے
ہتھیار تو اُٹھا لیا پر پھول اور کتاب
ان کو بھی احتیاط سے رکھنا پڑا مجھے
فورا ہی اپنی شکل کو میں کیسے دیکھتا
کچھ روز اپنے آپ سے چھپنا پڑا مجھے

ارون شرما صاحبابادی
پٹیل نگر ،غازی آباد اُتر پردیش

دنیائے زندگی میں وہ حالات نہیں ہیں
جو روبرو آنے پہ سوالات نہیں ہیں

اب اس فضا میں وہ نمی آتی کہاں نظر
بہتر بھی کہیں آج معاملات نہیں ہیں

جب تیز رفتاری میں سب بڑھنے لگے قدم
رشتوں میں آج کوئی ملاقات نہیں ہیں

مندر ہے یہ ہندو، وہ مسلمان ہے مسجد
بھگوان و خدا کے یہ حوالات نہیں ہیں

ہونٹوں پہ سفیدی لئے گالوں پہ وہ زردی
چہروں پہ آج کوئی طلسمات نہیں ہیں

آئینہ دیکھنے کا بھی تھا آج منتظر
شمسیؔ وہ ادائیں وہ دن و رات نہیں ہیں

شفیع الشمسیؔ
نیو ہوئٹس، ہمہامہ سرینگر
موبائل نمبر؛9541413537

یہ حادثہ مرے ساتھ کب اور کہاں ہوا
راہِ وفا پر چلتے چلتے میں بےوفا ہوا

جس سے بھی پوچھو گے تو یہی کہے گا
پیار کے شہر میں اس کا سر تھا کٹا ہوا

تو بات ایرے غیرے کی مت کر بس یہ بتا
مضبوط سب سے تھا وہی کیوں ملا بٹا ہوا

کتنی معصومیت سے میرا آشیانہ جلایا گیا
بچانے کے لئے ایک ہی کمبل تھا، وہی بھی پھٹا ہوا

اس نے ہر جگہ آشیانے تعمیر کروا لئے
لیکن میرا ایک ہی گھر تھا،وہ بھی لُٹا ہوا

کس کس کا اس پردیس میں گلہ کرے
جس نے بھی دل لگایایاں، اس کو پایا مٹا ہوا

سید مصطفیٰ احمد
حاجی باغ، بڈگام ، کشمیر

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
مہو سے ولو تک سڑک رابطہ نہ ہونے سے ہزاروں لوگوں کو مشکلات کا سامنا لوگوں کی ہسپتال ، پلوں اور حفاظتی بنڈوں کی تعمیر اور راشن سٹور کو فعال بنانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
نوشہرہ کے جنگلات میں بھیانک آگ | درخت سڑک پر گرنے سے آمد و رفت معطل
پیر پنچال
جموں میں 4بین ریاستی منشیات فروش گرفتار
جموں
ڈوبا پارک بانہال میں کھاه رائٹرس ایسو سی ایشن کا محفل مشاعرہ ممبر اسمبلی کے ہاتھوں کھاہ زبان کی دو کتابوں کی رسم رونمائی اور ویب سائٹ لانچ
خطہ چناب

Related

ادب نامغرلیات

غزلیات

June 14, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

May 31, 2025
غرلیات

غزلیات

May 24, 2025
غرلیات

غزلیات

May 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?