ایک اُٹھتی ہوئی دیوار پہ رونا آیا
بٹ گئے لوگ تو گھر بار پہ رونا آیا
وصل کے گیت بہاریں تھیں سنایا کرتی
ہجر کے تازہ سخن زار پہ رونا آیا
زندگی آپ کے اوراق اُلٹنے بیٹھے
لفظ آنکھوں میں چُبھا پیار پہ رونا آیا
دل کی چاہت تھی کہ دریا کی روانی گھیروں
عقل کو شوخئِ منجدھار پہ رونا آیا
خود پہ ہر دور میں ہنسنے کے سلیقے ڈھونڈے
ان کی خاموشئِ گفتار پہ رونا آیا
درد کی چیخ سے کوئی نہ تعلق اپنا
بس کہ آمادۂِ اظہار پہ رونا آیا
آئنہ دیکھ لیا آنکھ ملائی شیداؔ
مدتوں بعد کسی بیمار پہ رونا آیا
علی شیدا ؔ
نجدون نیپورہ اسلام آباد،
موبائل نمبر؛9419045087
تمہارا ست رنگی آنچل ہوا سے جب اُڑا ہوگا
پلٹ کر دیکھا ہوگا اور گماں میرا ہوا ہوگا
تمہاری زلف کو چھو کر گرا جو برف کا گالا
یہ کس ریشم کو چوما تھا وہ اب بھی سوچتا ہوگا
فقط میں ہی نہیں جاگا وہ بھی شب بھر جگا ہوگا
چراغِ سحر کی مانند وہ بھی جل بجھا ہوگا
کھلے ہونگے جو دروازے خیالوں کی ہوائو ں سے
لہو سے نام میرا شب کے ماتھے پر لکھا ہوگا
نہیں ہے دکھ مجھے ہرگز تمہاری بے وفائی کا
کہاں دھوکہ یہ میرے ساتھ پہلی مرتبہ ہوگا
مجھے تنہائی کے صحرا میں تنہا چھوڑنے والے
اگر اب اتفاقاً مل بھی جائے گا تو کیا ہوگا
میں نکلوں خود سے باہر کیسے راہی تو بتا لِلہ ؔ
کوئی تو چور دروازہ، کوئی تو راستہ ہوگا
عاشق راہی
اکنگام اننت ناگ
موبائل نمبر؛6005630105
یارب چلی یہ کیسی ہوا ،میرے شہر میں
ہر سمت ناچتی ہے قضا، میرے شہر میں
جب بھی کہیں ہنگامہ ہوا میرے شہر میں
پانی کی طرح خون بہا،میرے شہر میں
غیروں سے تو میں بچ گیا پردیس میں مگر
اپنوں نے مجھے لوٹ لیا ،میرے شہر میں
اک اک سے اپنے گھر کا پتہ پوچھتا پھرا
برسوں کے بعد میں جو گیا میرے شہر میں
تھا جن کو ناز اپنے شہر پہ بڑا ، انہيں
آخر کمانے آنا پڑا ،میرے شہر میں
قاتِل کا میل جول ہے منصف سے اے رفیق
پھر کون دے قاتِل کو سزا میرے شہر میں
رفیق ؔعثمانی
آکولہ ، مہاراشٹرا
رشتہ بیٹی باپ کا داغدار ہو گیا
دیکھ آئینہ بشر شرمسار ہوگیا
آدمی کے روپ میں کون تھا وہ بھلا
کیوں ایک لڑکی کا بلتکار ہوگیا
پڑھی جب خبر یہ کل کے اخبار میں
آگ دوزخ کا گر وہ اشجار ہو گیا
بھروسہ پھر اُٹھ گیا مطلبی سنسار سے
خون کا ہر رشتہ بےاعتبار ہو گیا
مخمل سی کلی مرجھا گئی بہار میں
ہاے لڑکیوں کا جینا دشوار ہو گیا
دین پر جو چلےکس کا وہ ایمان ہے
مذہب اب یہاں بیوپار ہوگیا
بہن بھائی باپ کا رشتہ بہت پاک تھا
پاک جو تھا کردار فنکار ہو گیا
ہے بجا غم تیرا پرواز اب مگر
تیرا ہر اک شعر غم خوار ہوگیا
جگدیش ٹھاکر (پرواز)
لوپارہ دچھن کشتواڑ
موبائل نمبر؛9596644568
اپنے اعمال کا ثمر ہوتا ہے
یہاں نہیں کچھ بسر ہوتا ہے
رکھتا ہے قائم توازن اپنا
جو شخص بااثر ہوتا ہے
وطن کے لئے ہوتا ہے جو
شہیدہمیشہ وہ امر ہوتا ہے
دکھاتی ہے آنکھ بھی تو وہی
دل کا جو منظر ہوتا ہے
کرتا ہے جذب آلودگی صورتؔ
ضامن حیات شجر ہوتا ہے
صورت سنگھ
رام بن، جموں
موبائل نمبر؛9622304549
ہر دفع آزمانا مناسب نہیں
اس قدر دل دکھانا مناسب نہیں
جھوم کر کہہ رہی ہے یہ بادِ صبا
ان کا در چھوڑ جانا مناسب نہیں
ہوچکا ہو ں میں مدہوش لب سے تیرے
پھر پیمانہ اٹھانا مناسب نہیں
رنج و غم کے ہی سائے سے آیا ہوں میں
درد دل کا بڑھانا منا سب نہیں
ہو ملاقات اور دید نہ ہو تو پھر
اس طرح آنا جانا منا سب نہیں
دل میں کچھ اور ہونٹوں پہ کچھ اس طرح
درس الفت پڑھانا منا سب نہیں
جلنے والوں کو ہر دم جلاتے رہو
جلتی شمع بجھا نا منا سب نہیں
کہہ رہا ہوں کریمیؔ حسیناؤں سے
مجھ پہ بجلی گرانا مناسب نہیں
بشارت کریمی
پنگنور،آندھرا پردیش
نہ جانے مجھ کو کیا ہوا ہے
کہ جیسے چین میرا کھو چکا ہے
خدا کچھ ایسا کر کہ عشق نہ ہو
میرے لب پہ بس اتنی سی دعا ہے
لکھا خط شب نے چاند کی جانب
آخر کس بات پر مجھ سے خفا ہے
مانگتے پھرے بھیک ہم چاہت کی
دل فگاروں کی شفا کُن دوا ہے
پوچھتا ہے وہ مجھ سے کہ فیضیؔ کون ہے
شاید اس شہر کا وہ شخص نیا ہے
فیضان فیضیؔ
بھیونڈی مہارشٹرا
موبائل نمبر؛7385851695
نعتِ رسولﷺ
آیئے پڑھ لیں درودِ پاک برکت کے لئے
اپنے ایمان و یقین کی زیب و زینت کے لئے
جب مرے سرکار ہیں میری شفاعت کے لئے
پھر مجھے فکرو تردّد کیوں ہو جنت کے لئے
ان صحابہؓ کی عقیدت کو میں کرتا ہوں سلام
جاں لُٹا دیتے تھے جو اک ایک سنت کے لئے
جب کیا بو جہل نے ذاتِ نبوتؐ پر سوال
سنگریزے بول اٹھے پاسِ رسالت کے لئے
بخش دیں میرے نبیؐ نے بیٹیوں کو عظمتیں
منتخب زہرہؓکو کرکے دیں کی وسعت کے لئے
آیئے دل سے کہیں ہم یا نبی صلی علیٰ
اپنے اس بے چین و مضطردل کی راحت کے لئے
زلف ہے وللیل تو والشمش ہے روئے مبیں
یعنی جسمِ مصطفےٰؐ بھی ہے تلاوت کے لئے
دوستو گائو گے کب تک زلف اور چہرے کے گیت
وقف کردو زندگی آقا کی مدحت کے لئے
اس غریبی میں ہی انشإ اللہ طیبہ جائوں گا
غیر ممکن کچھ نہیں ہے اس کی قدرت کے لئے
سوچتا ہوں میں بھی کافر ہوتا یا مشرک ذکی ؔ
جو مرے سرکار نہ آتے ہدایت کے لئے
ذکی طارق بارہ بنکوی
بارہ بنکی، یو پی
موبائل نمبر؛7007368108