کپوارہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ امام الدین نے منگل کو ڈگری کالج کپوارہ میںشجر کاری مہم کی قیادت کی اور احاطہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے کہا کہ شجر کاری مہم کا مقصد لوگو ں میں اس حوالہ سے شعور پیدا کرنا ہے ۔انہو ں نے کہا متعلقہ محکمہ کی جانب سے مستقبل میں یہ مہم جاری رکھی جائے گی ۔انہو ں نے بہتر نتائج کے لئے ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات میں طلاب کو شامل کرنے اہمیت کا اعادہ کیا ۔انہو ں نے کہا کہ اگر نوجوان طلاب آج ماحولیاتی تنزلی کے مضر اثرات کو نہیں سمجھے تو موجودہ ماحول کو اس سے کہیںزیادہ خراب ما حولیاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ طلاب ہمارے آئندہ رہنما ہوں گے اور انہیں ما حولیاتی مسائل اور معاشرے میں مستقل بیداری کے ساتھ ان کو دور کرنے کی ضرورت سے آگاہ کرنا پڑے گا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ہر ایک کو آب و ہوا کی تبدیلی کے قلیل مدتی اور طویل مدتی اثرات اور لوگوں کی زندگی ان گنت طریقوں سے تبدیل کرنے کے امکانات کو سمجھنا ہو گا ۔اس موقعہ پر اے ڈی ڈی سی کپوارہ کے علاوہ پرنسپل ڈگری کالج کپوارہ ،ڈی ایف او کامراج اور کہمیل ڈویژن بھی موجود تھے ۔