نئی دہلی// ہندوستانی کرکٹ ٹیم عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کے دوسرے مرحلے میں بھی پاکستان سے نہیں کھیلے گا اور اسے آئندہ دو سالوں میں تین دورے کرنے ہیں، جس کی شروعات آئندہ ماہ انگلینڈ سیریز کے ساتھ ہو رہی ہے۔ ضوابط کے مطابق، عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کلینڈر میں 9 ممالک کو اپنی پسند کے 6 ممالک کے خلاف کھیلنا ہے اور 2023-2021 مرحلے میں ہندوستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے بجائے سری لنکا سے کھیلے گی۔ ٹیم 2017 کے ابتدائی ڈبلیو ٹی سی مرحلے کے دوران ویسٹ انڈیز سے کھیلی تھی۔ ہندوستانی ٹیم چار اگست سے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز سے ڈبلیو ٹی سی مہم شروع کرے گی۔ ٹیم کو دسمبر 2021 سے جنوری 2022 کے درمیان جنوبی افریقہ کا دورہ بھی کرنا ہے، پھر اسے نومبر 2022 میں بنگلہ دیش کے خلاف اس کی ہی سرزمین پر سیریز کھیلنی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف اس کے میدانوں پر سیریز کے علاوہ سب سے بڑی سیریز اپنی سرزمین پر آسٹریلیا کے خلاف آئندہ سال ستمبر سے نومبر کے درمیان شروع ہوگی۔ ان کے علاوہ ہندوستان اس سال نومبر میں دو ٹسٹ میچوں کے لئے نیوزی لینڈ اور فروری سے مارچ 2022 تک سری لنکا کی میزبانی کرے گا۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کو آفیشیل طور پر تصدیق کی کہ ڈبلیو ٹی سی کے دوسرے مرحلے کے دوران جیت درج کرنے پر 12 پوائنٹ، ڈرا پر چار پوائنٹ اور میچ ٹائی ہونے پر 6 پوائنٹ دیئے جائیں گے۔ آئی سی سی نے مزید کہا کہ جیتے گئے پوائنٹ کے فیصد کا استعمال 23-2021 کے مرحلے میں مقامات کا تعین کرنے کے لئے کیا جائے گا۔ اس سے پہلے ہر ٹسٹ سیریز کے لئے 120 پوائنٹ طے کئے گئے تھے، جس سے عدم مساوات پیدا ہوتی تھی کیونکہ دو ٹسٹ میچوں کی ایک سیریز میں ایک ٹسٹ جیتنے پر ٹیم کو 60 پوائنٹ مل جاتے تھے جبکہ پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز میں ایک میچ جیتنے پر صرف 24 پوائنٹ ملتے تھے۔ ہندوستانی ٹیم چار اگست سے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز سے ڈبلیو ٹی سی مہم شروع کرے گی۔ ہندوستانی ٹیم چار اگست سے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز سے ڈبلیو ٹی سی مہم شروع کرے گی۔