نگروٹہ //نیشنل کا نفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے والدین اور اساتذہ سے کہاکہ وہ کھیلوں میں شرکت کیلئے بچوں کی حوصلہ افزائی کریں ۔ڈی آر ایس کڈز سکول نگروٹہ کی جانب سے سالانہ سپورٹس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے این سی لیڈر نے کہاکہ بچوں کو ان کی دلچسپی کے مطابق ہی کھیل میں شرکت کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ آئندہ وہ اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر ریاست اور ملک کا نام روشی کرسکیں ۔ انہوں نے سکول منتظمین کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ٹیکنا لوجی کے اس جدید دور میں معیار ی تعلیم کے ہمراہ طلباء کو کھیلوں کے میدان میں ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا جانا چائیے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوںکی بنیاد پر اپنے مستقبل کو کامیاب بنا سکیں ۔اس موقعہ پر سکولی بچوں کی طرف سے منعقدہ تمدنی و ثقافتی پرو گرام ودیگر سرگرمیوںکا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔اس سے قبل سکول پرنسپل نے سکول کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے سکول کی کامیابیوں پر خصوصی روشنی ڈالی ۔اس تقریب میں ڈی ایس پی نگروٹہ موہن لعل شرما ،زونل ایجوکیشن آفیسر ڈنسال ،سابق ڈائریکٹر محکمہ زراعت اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈی آر ایس نگروٹہ کے علا وہ معززین اور طلباء کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔