پونچھ//ضلع ہسپتال پونچھ میں ڈرگ کنٹرول کی جانب سے جن اوشدھی ادویات کے حوالے سے ایک عوامی جانکاری پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ڈرگ کنٹرولرلوٹیکا کھجوریہ مہمان خصوصی کے طوپر شامل ہوئیں۔ اس موقعہ پر عام لوگوں اور ڈاکٹروں میں پردھان منتری جن اوشدھی سکیم کے تحت آنے والی ادویات کے حوالے سے جانکاری فراہم کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لوتیکا کھجوریہ نے کہاکہ سال 2014 میں مرکزی سرکار کی جانب سے پردھان منتری جن اوشدھی سکیم کے تحت عام لوگوں کے علاج و معالجہ کےلئے کم قیمتوں پر ملک کے مختلف حصوں میں ادویات دستیاب رکھی گئیںتاکہ غریب اور عام لوگ کم قمیت میں ادویات خرید کر اپنا علاج و معالجہ کراسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں بھی لوگوں کے لئے ان ادویات کو سرکار کی جانب سے دستیاب رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پونچھ کی تمام تحاصیل اور ضلع کے اسپتالوں میں بھی سرکار کی جانب سے پردھان منتری جن ا وشدھی دوکانیں کھولی گئی ہیں تاکہ غریب لوگوں کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی اس سکیم کا بھر پور فایدہ لے سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ادویات دوسری کمپنیاں مہنگے دوموں میں فروخت کرتی ہیں،وہی ادویات جن اوشدھی سکیم کے تحت لوگوں کے لئے ہر ہسپتال میں سستے داموں پر دستیاب رکھی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے مریضوں کو یہی ادویات کھانے کی صلح دیں تاکہ ہر غریب انسان اپنا علاج کم قیمت میں کروا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں اس طرح کے 6ہزار سے زاید مراکز قایم کیے گئے ہیں جن سے غریب لوگوں کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی فایدہ حاصل کر سکتے ہیں۔