پونچھ//جموں کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح پونچھ میں بھی ہندو برادری نے اپنا مذہبی اور رنگوں کا تہوار ہولی پورے مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس تہوار میں شہر کے مختلف چوراہوں پر روایتی ڈانڈیا اور گربہ رقص کیا گیا جب کہ نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر خوب ناچا۔ ہندو برادری سے وابستہ افراد نے گیتا بھون پونچھ میں روایتی طور پر ہی ہولکا کو جلا کر تہوار کا آغاز کیا گیا۔عقیدے کے مطابق مندروں میں خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد کی گئی جس میں ہندو برادری نے پوری عقیدت و احترام سے شرکت کی۔مندروں میں ہونے والی پوجا پاٹھ کے دوران ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی۔ گیتا بھون میں ضلع ترقیاتی کمیشنر اندرجیت پہنچے اور اس تہوار پر عوام کو مبارک باد پیش کی اور ان کے ساتھ شامل ہو کر خوب ہولی کھیلی۔ گیتا بھون سے ایک جلوس بھی نکالا گیا جس نے پورے شہر کا چکر لگایا جلوس میں شامل نوجوانوں نے ایک دوسرے پر رنگ چھڑک کر اپنی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ رنگوں کے تہوار ہولی کو منانے کے لیے بوڑھے، جوان اور بچے سب سارا سال انتظار کرتے ہیں اور پھر دل کھول کر ایک دوسرے کو رنگوں میں رنگتے ہیں۔
ڈی سی پونچھ نے لوگوں کو ہولی مبارکباد دی | سناتن دھرم سبھا ممبران سے ملاقات کی
پونچھ //ہولی میلے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر پونچھ اندر جیت نے اتوار کے روز سناتن دھرم سبھا کا دورہ کیا اور اس موقع پر لوگوں اور منیجمنٹ کمیٹی کے ممبران کو مبارکباد پیش کی۔ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ، ونود کمار بھی تھے۔ ایڈیشنل ایس پی ، خالد امین؛ ڈی ایس پی ایچ آر نواز احمد،ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔سناتن دھرم سبھا کی انتظامی کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر کا پرتپاک استقبال کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے عوام اور کمیٹی کے تمام ممبروں کو ہولی کے تہوار کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ تمام COVID19 ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے تہوار منائیں تاکہ مہلک کورونا وائرس سے محفوظ رہیں اور میلے میں کیمیائی رنگوں کے استعمال سے گریز کریں۔اس موقع پر صدر سناتن دھرم سبھا ، ستیش ساسن ، نشو شرما ، تاج میر اور دیگر ممتاز شہری موجود تھے۔