ضلع پلوامہ میں کورونا کیسوں میں کمی، اگلے10دن سخت محتاط رہنے کی ضرورت : ضلع کمشنر

پلوامہ//ڈپٹی کمشنر پلوامہ چودھری بصیر الحق نے منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران ضلع میں کورونا وائرس کی صورت حال سے آگاہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں لاک ڈاون اور سخت کرفیوکی وجہ سے مثبت کیسوں میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ساتھ شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعدادمیں بھی بہتری درج ہو رہی ہے جبکہ شرح اموات میں کمی درج ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا ” میرا مقصد لوگوں کی زندگیوں کو بچانا ہے جس کیلئے لاک ڈاون کرنا پڑتا ہے اور کورونا کرفیو نافذ کرنا پڑ رہا ہے“۔
انہوں نے مزیدبتایا کہ آنے والے دس دنوں میں مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ضلع کو اس وبا سے آزاد کیا جاسکے۔انہوں نے اپیل کرتے ہوئے عوام کا تعاون طلب کیا۔
ضلع کمشنر پلوامہ نے بتایا کہ اس وقت ضلع میں2800کیس موجود ہےں جبکہ شفا یابی کی شرح 80فیصدتک بڑ ھ گئی ہے۔