رام بن//ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن محمد اعجاز نے آج جموں و کشمیر کے طلبا کیلئے وزیر اعظم خصوصی اسکالرشپ اسکیم کے مناسب عمل کو یقینی بنانے کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج، ہائیر سیکنڈری سکولوں کے پرنسپلوں اور محکمہ تعلیم کے افسران کیساتھ ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا۔سی پی او اتم سنگھ،اے ڈی ایمپلائمنٹ،پرنسپلوں اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے اس میٹنگ میں حصہ لیا۔وزیراعظم خصوصی اسکالرشپ اسکیم کی طرف سے ریاست کے طالب علموں کیلئےUGC منظور اداروں میں جنرل گریجویٹ سطح کے پروگراموں اور انجینئرنگ سٹریم کے تحت پیروی کرنے کے متمنی امیدواروں کیلئے شروع کئے گئے ہیں۔درخواست دینے والے طالب علم ریاست جموں کشمیر کے مستقل باشندے ہوں،کنبہ کی سالانہ آمدنی 6لاکھ سے کم ہو ۔میٹنگ میں مشاورت اور دوسرے طریقوں کی بیداری اورنامزد عملے کے ساتھ ساتھ طلباء کو در پیش مسائل کے بارے میں بات چیت کی گئی ،اس دوران پرنسپلوں کو ان کے اداروں میں بیداری کیمپ منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ایس ایس ایس کے طریقہ کار کو آسان بنانے کی ضرورت پر زور دیا ،ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ سکیم کا مقصد اعلی تعلیم کے طالب علموں کی سہولت کیلئے ہے اور تمام کوششیں طلباء برادری کو ضروری مدد فراہم کرنے کو یقینی بنانا چاہے ۔ریونیو حکام،تحصیلدار وں کو تر جیحی طور پر مطلوبہ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی ہدایت دی گئی۔