سرینگر// مندروں اور شرائن بورڈسے متعلق بل کی منظوری میں تمام سیاسی جماعتوں کو حمایت کرنے پر زور دیتے ہوئے لوک جن شکتی ہارٹی کے جموں وکشمیر سربراہ سنجے صراف نے کہا کہ اس عمل سے جموں کشمیر میں پنڈتوں کی جائیداد محفوظ ہوگی۔پارٹی ہیڈ کواٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے سنجے صراف نے کہا نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، کانگریس، سی پی آی ایم کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتیں کھل کر حمایت کریں۔انہوں نے کہا’’مندر، مسجد، گردواروں سمیت دیگر عبادتگاہوں کی جائیداد اور اراضی خریدنے و فروخت کرنے والوں کی نکیل کسنے کی ضرورت ہے‘‘۔وادی کی سڑکوں کی خستہ حالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوے صراف نے کہا کہ اب جبکہ سیاحتی سرگرمیاں شروع ہو رہی ہے تو ہیاں کی سڑکوں کی حالت بھی بہتر کی جانی چاہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح بجلی کی حالت میں بہتری آہی ہے سی طرز پر سڑکوں کو بھی بہتر کرنا وقت کا مطالبہ ہے۔کان کنی ہر عاید پابندی پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوے سنجے صراف نے کہا کہ اس عمل سے ترقیاتی کاموں ہر منفی اثرات مرتب ہونگے۔سوپور میں ہیش آئے واقعہ کی مذمت کرتے ہوے صراف نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایک لاکھ لوگ گزشتہ تیس برسوں سے ہلاک ہوئے تاہم تشدد سے کچھ حاصل نہیں ہوابلکہ صراف تباہی اور بربادی مچ گئی۔صراف نے ہارٹی میں شامل ہو نے والے شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ا ن لوگوں کی ایل جے پی میں شامل ہونے سے پارٹی مضبوط ہوگی۔اس دوران صراف نے ساحل بشیر بٹ کو نایب صدر و ترجمان اورمسعود الحسن کو نائب صد نامزد کیا ، جبکہ پریس کانفرنس میں سنجے رینہ، نائب صدر، محمد یعقوب بٹ، انیتا چاندپوری، خواتین ونگ کی صدر بھی موجود تھی۔