جموں//خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین اور قبائلی امو رکے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے کل کہاکہ جے اینڈ کے کنزیومر پڑوٹیکشن ایکٹ ریاست کے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے ایک اہم قانون ہے جس کی بدولت ریاست اور ملکی سطحی پر عوامی مسائل حل کرنے اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کی جاتی ہے ۔ اس بات کا اظہار وزیر نے آئی آئی پی اے جموں میں ’’ سپیڈی ریڈرسل سسٹم ‘‘ جے اینڈ کے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 1987کے تحت منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ کا اہتمام خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین کے محکمہ نے کیا تھااور اس ورکشاپ میں سٹیٹ کنزیومر ڈسپوٹ ریڈرسل کمیشن کے صدر ، سابق جج سنیل ہالی ، کمشنر سیکرٹری ایف سی ایس اینڈ سی اے ایم ڈی خان ، ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈ سی اے جموں آر اے انقلابی ، ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈ سی اے کشمیر نثار احمد وانی ، کنٹرولر ایل ایم ڈی آر کے کٹوچ ،پریذیڈنٹ ڈسٹرکٹ کنزیومر فورم خلیل چودھری اور سینئر افسران موجود تھے۔ اس موقعہ پر وزیر نے کہا کہ حکومت کم وقت میں زیادہ دینے اور کمیشن میں اضافہ کرنے کے اقدامات کررہی ہے اور عوامی شکایات کے ازالے کے سلسلے میں فوری اقدامات کر رہی ہے ۔ تاہم وزیر نے کمیشن کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں اپنی تمام تر کوششیں لوگو ں کی شکایات کی دورکرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں کا انعقاد ہرسطح پر کیا جانا چاہیئے تاکہ لوگ مستفید ہوں۔ پریذیڈنٹ ایس سی ڈی آر سی سنیل ہالی ، ڈائریکٹر انقلابی و دیگر معززین نے تقریب سے خطاب کیا۔