شیری بارہمولہ میں شوپیان کے 9نوجوان گرفتار

بارہمولہ //فیاض بخاری// زین پورہ شوپیاں کے9نوجوانوں کوپولیس نے شیری بارہمولہ میں مشکوک حالات میں گرفتارکیا۔ پولیس کے مطابق شیری نارواو علاقے میں پیر کے روز 9نوجوانوں کو مشکوک حالات میں دیکھا گیا اوراسکی جانکاری ملتے ہی شیری پولیس نے سبھی مشکوک نوجوانوںکو جانچ وپوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ قانون کے مطابق ان کی کونسلنگ کی جا رہی ہے۔ادھر آئی جی پی کشمیروجے کمارنے کہا کہ مذکورہ نوجوان سرحد عبور کرنے نہیں گئے تھے بلکہ وہ اس قبرستان کی جانب جا رہے تھے، جہاں جنگجوں کو دفنایا جاتا ہے۔