سرینگر//شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں منگل کی شام سیکورٹی فورسز کی طرف سے شروع کئے گئے جنگجو مخالف آپریشن کے دوران مسلح معرکہ آرائی شروع ہوگئی ۔
پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ تجر شریف میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم شروع ہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ معرکہ اس وقت شروع ہوا جب فورسز نے جنگجوﺅں کی تلاش کیلئے تجر شریف کا محاصرہ کرکے وہاں گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔اس دوران جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے