شفافیت اور جوابدہی : محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے ’سیکور ‘سافٹ ویئر متعارف

جموں//محکمہ میں مزیدشفافیت لانے اور جوابدہی کے عمل کواور موثر بنانے کیلئے محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج نے ’سیکور‘نامی سافٹ ویئر متعارف کروایاہے ۔اس سافٹ ویئر کوگزشتہ روز پنچایت بھون میں منعقد ہوئے یک روزہ ورکشاپ کے دوران متعارف کروایاگیا۔اس ورکشاک کا افتتاح کرتے ہوئے محکمہ کی سیکریٹری مس شیتل نندا (آئی اے ایس ) نے اسے شفافیت کیلئے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ۔انہوںنے کہاکہ یہ ڈیجیٹل دور ہے جس میں ہر ایک اطلاع صرف ایک کلک پر عوام کے سامنے آجاتی ہے اور سیکور سافٹ ویئر سے کسی پروجیکٹ کیلئے ضرورت میٹریل کا تخمینہ لگانے میں مدد ملے گی ۔اس موقعہ پر محکمہ کے ایڈیشنل سیکریٹری راکیش بڈیال ، ایس سی ، آر ای ڈبلیو جموںبلبیر سنگھ ، ایگزیکٹو انجینئر پرویز ملک و محکمہ کا تکنیکی عملہ بھی موجو دتھا۔سیکور (سافٹ ویئر آف ایسٹی میٹ کلکولیشن یوزنگ رورل ریٹس فار ایمپلائمنٹ )کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ابتداء میں جموں ضلع میں متعارف کروایاگیاہے جس کے بعد اسے ریاست جموں و کشمیر کے دوسرے تمام اضلاع میں بھی شروع کیاجائے گا۔اس سافٹ ویئر کی مدد سے معیاراور یکسانیت میں بہتری آئے گی اور تکنیکی طور پر کام صاف و شفاف طور پر ہوںگے ۔