تھنہ منڈی// چیئر مین لیگل سروسز کمیٹی تھنہ منڈی راجہ منظور احمد خان ( منصف تھنہ منڈی) کی سر براہی میں ایک کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں بار صدر تھنہ منڈی ایڈووکیٹ شاہین اعجاز بھٹی،ایڈووکیٹ ظہور احمد بھٹی ،سینئر نائب صدرایڈووکیٹ ارشد سمیال کے علاوہ شاہدرہ شریف،پنگائی اور مجہور کے نمبردار،چوکیدارومعززین اور عام لوگوں نے بھی شرکت کی ۔ کیمپ کے آغاز میں ایڈووکیٹ ارشد سمیال اور شاہین اعجاز بھٹی نے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کی طرف سے پیرا لیگل والنٹیرز منتخب کئے گئے ہیںاورعام لوگ اپنے مسائل کو حل کروانے کے لئے ان سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کسی علاقے میں سڑک کی تعمیر سست روی کے ساتھ ہورہی ہویا رااشن کارڈ بنانے میں تاخیرہو رہی ہویااسی طرح سے پانی وبجلی جیسے مسائل حل نہ ہورہے ہوںتو،وہ ان کی مدد کرسکتے ہیں۔اپنے خطاب میں چیر مین لیگل سروسز کمیٹی نے کہا کہ مفلس،اپاہچ، بیوہ اور مفلوک الحال لوگ اپنے گھر بیٹھے اور بنا کوئی خرچہ کئے انصاف حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ کے ذریعے کوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے اور لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے عدلیہ کے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل حالیہ دنوں میں درہال میں بھی ایک کیمپ کیا گیااور آئندہ بھی ایسے کیمپ منعقد ہوتے رہیںگے۔