سانبہ //چیف الیکٹورل افسر جے اینڈ کے شالین کابرا نے سانبہ اور نڈھ بلاکوں کے پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا جہاں ساتویں مرحلے کیلئے پنچائت انتخابات منعقد ہونے تھے ۔ انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول کٹلی کا دورہ کیا جہاں کٹلی پنچایت دیانی ، امب ٹالی اور رام نگر کے پنچائتی انتخابات کیلئے انتظامات کئے گئے تھے ۔ انہوں نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نڈھ کا بھی دورہ کیا جہاں بھارت گڑھ ،سرائیں ، دودھا اور پاپٹ اواترا کے پنچائتی انتخابات منعقد ہونے تھے ۔ سی ای او نے متعلقہ اُمیدواروں سے انتخابات کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کے بارے میں بات چیت کی سی ای او نے ضلع انتظامیہ سانبہ کو احسن طریقے پر انتخابات عمل میں لانے کیلئے مبارکباد دی ۔ ضلع میں ساتویں مرحلے میں 85.48 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر سانبہ ششما چوہان ، ایس ایس پی سانبہ کوشل کمار شرما ، اے ڈی سی ڈاکٹر ارون منہاس ، ڈپٹی سی ای او انیل سلگوترہ ، ڈپٹی ڈی ای او سانبہ خالد حسین و دیگر متعلقہ افسران اس موقعہ پر موجود تھے ۔