جموں//یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے یوتھ کانگریس کے ریاستی صدرپرنوشگوترہ کی قیادت میں پنجاب نیشنل بنک میں 21306کروڑروپے کے بھاری بھرکم گھپلے کے خلاف پی این بی برانچ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران یوتھ کانگریس لیڈران مطالبہ کررہے تھے کہ بی جے پی قیادت اس گھپلے پرخاموش کیوں ہے ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی قیادت کی خاموشی سے صاف ظاہرہورہاہے کہ بی جے پی کے لیڈران اس سکینڈل میں ملوث ہیں۔ اس دوران یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے ہاتھوں میں بینراورپلے کارڈ اٹھاررکھے تھے اورچھوٹامودی واپس لائوکے فلک شگاف نعرے بلندکررہے تھے۔ کارکنان پریس جموں کے سامنے جمع ہوئے اورسیکرٹریٹ کے نزدیک واقع پنجاب نیشنل برانچ کی جانب مارچ شروع کیا لیکن وہاں موجودپولیس کی بھاری کمک نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری آئی وائی سی سیش پال سنگھ نے کہاکہ اس بھاری بھرکم گھپلے پربی جے پی کی قیادت کی مجرمانہ خاموشی سے ظاہرہورہاہے کہ بی جے پی قیادت اس میں ملوث ہے اوراتنابڑاسکینڈل بی جے پی کے اعلیٰ رہنمائوں کی نگرانی کے بغیرنہیں ہوسکتاہے۔